- Advertisement -

وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر برائے ثانوی تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے تربت میں اسکول وین کے نزدیک گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ علاقائی تعلیمی حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور متاثرہ بچوں کے بہتر علاج معالجے کی ہدایت کی ہے گزشتہ روز مشیر تعلیم نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی تعلیمی حکام اور انتظامی افسران سے واقعہ کی بابت معلومات لیں اور واقعہ کی تمام پہلووں سے تحقیقات کا حکم دیا مشیر تعلیم بلوچستان نے واقعہ میں متاثر ہونے والے بچوں کے بہتر علاج معالجے کی ہدایت کی انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ بچوں کو حسب ضرورت علاج کے لئے کراچی منتقل کیا جائے ۔ مشیر تعلیم نے متعلقہ تعلیمی حکام سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ تمام اسکولوں میں بچوں کی آمد و رفت کو محفوظ سے محفوظ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائ