دکی میں تقریبا 5 افراد کو غلط انجکشن اور علاج سے موت کے گاٹھ اتارا ہوا ہے

0

دکی.اے سی دکی نے کاروائی کرتے ہوئے 2 میڈیکل اسٹور 2 کلینک اور پوڈر سے دودھ بنانےوالا ایک کارخانہ سیل کرکے ایک عطائی ڈاکٹر گرفتار کرلیا گیا۔

- Advertisement -

style="display:block; text-align:center;" data-ad-layout="in-article" data-ad-format="fluid" data-ad-client="ca-pub-3758399497765880" data-ad-slot="3412382197">

دکی . ڈپٹی کمشنر عبدلناصر دوتانی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دکی میران بلوچ نےایک بار پھر اچانک شہر میں عطائی ڈاکٹروں کے میڈیکل کلینک اور میڈیکل اسٹوروں پر چھاپے مارے .انکے ہمراہ تحصیلدار دکی سردار عبدالمجید جوگیزئی ,ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر جوہرخان شادوزئی ,رسالدار لیویز اسرار ترین ,اوردکی پریس کلب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد سہیل سیال اور لیویز کی بھاری نفری بھی ہمراہ تھی .کاروائی کے دوران 2 عطائی ڈاکٹروں کے میڈیکل کلینک اور 2 میڈیکل اسٹور سیل کردیئے گئے .جبکہ کاروائی کے دوران ایک عطائی ڈاکٹر عبد الرشید احسان جس نے ماضی میں بھی دکی میں تقریبا 5 افراد کو غلط انجکشن اور علاج سے موت کے گاٹھ اتارا ہوا ہے اور وہ پہلے ضلع قلعہ سیف اللہ سے بھی اسی وجہ سے ضلع بدر کیا جا چکا ہے اور اب تین سالوں سے دکی میں اپنا ہسپتال چلا رہا تھا کو بھی گرفتار کرلیا گیا اسسٹنٹ کمشنر میران بلوچ کیمطابق انکو چند دنوں میں شہر بدر کرکے واپس اپنے علاقے مظفر گڑھ بھیجا جائے گا ۔کاروائی کے دوران مختلف میڈیکل سٹور اور کلینک کے سائن بورڈز ہٹا کر کر قبضے میں لے لئے گئے .کاروائی کے دوران پوڈر سے دودھ بنانے کے کارخانے پر چھاپہ مارکر پوڈر بھی قبضے میں لیکر تلف کردیا گیا. جبکہ کارخانہ بھی سیل کردیا گیا .واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروائی کے دوران اے سی دکی میران بلوچ نے 8 عطائی ڈاکٹروں کے میڈیکل کلینک سیل کردیئے تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.