عوامی اسکیمات کے نام پر فنڈز کو مال غنیمت سمجھ کرلوٹا گیا

0

- Advertisement -


ڈھاڈر، بولان رند قومی اتحاد کے مرکزی چئیرمین،سابق چئیرمین ضلع کونسل کچھی میر سردار خان رند نے گزشتہ روز ڈھاڈر کا اچانک دورے کیا دورے کے موقع پر انہوں نے مختلف علاقائی شخصیات سے انکے پیاروں کے وفات پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی کے عوام سے اٹوٹ انگ کا رشتہ ہے انکی پسماندگی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے گزشتہ عشرے کے دوران یہاں کے عوام کا استحصال کیا گیا عوامی اسکیمات کے نام پر فنڈز کو مال غنیمت سمجھ کرلوٹا گیا اور کرپشن کی سابقہ تمام ریکارڈ توڑے گئے انہوں نے کہا کہ اب عوام نے رند پینل پر انحصار کرکے ترقی خوشحالی کو چنا ہے انشاء اللہ اس مرتبہ عوامی فلاحی ترقی کاموں کا جال بچھایا جائے گا ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیئے جائیں گے تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہوہماری سیاست کا مقصد عوام کی حقوق کادفاع کرنا ہے جس کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی جائیگی ضلع میں اجتماعی کاموں کو ترجیح دینگے اور میرٹ کو ہر صورت پر مقدم اور برقرار رکھا جائیگا تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو انہوں نے کہا کہ عوامی سیاست کا مقصد عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے میرا منشور صرف اور صرف عوام کی حقیقی ترقی خوشحالی ہے اور اسی منشور کو بنیاد بناکر عوام کے حقوق کی حصول کیلئے عملی طور پرسیاست کررہا ہوں انشاء اللہ عوام کو مایوس نہیں کرینگے حقیق ترقی کو عوام بہت جلد دیکھ لینگے اور تبدیلی کے نعرے کو عملی جامعہ پہناکرضلع میں انقلاب لائیں گ
ڈھاڈر، بولان(عارف بنگلزئی )

Leave A Reply

Your email address will not be published.