- Advertisement -
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن اپوزیشن بلوچستان اسمبلی نصر اللہ زیرے نے کہا ہے کہ وفاق اور بلوچستانحکومت نے 100 دن میں بد ترین حکومت کی نمونہ پیش کر دیا آل پارٹیز نے مطالبہ کیا کہ ازسر نو انتخابات پورے پاکستان میں کرائیں پھر پتہ چلے گا دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گا بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حکومتیں ارکان کی عدم دلچسپی کے باعث پشتون وبلوچ عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ہے ان خیالات کا اظہا رانہوںنے نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور بلوچستان حکومت نے 100 دن میں بد ترین حکومت کا نمونہ پیش کیا بلوچستان میں گھونگے اور بہروں کی حکومت ہے یہ حکومت عوام کے ووٹوں سے نہیں آئی ہے مارچ کے بعد بلوچستان میں کوئی ترقیاتی منصوبوں پر ابھی تک کام نہیں ہوا ہے اس غیر منتخب لو گوں کو اسمبلی میں لایا گیا ہے بعض ارکان اسمبلی حیران ہے کہ میں ایم پی اے ہوں اسمبلی اجلاس میں حکومتیں ارکان کی عدم دلچسپی کے باعث پشتون بلوچ عوام کو کوئی ریلیف نہیںمل رہا ہے جن طاقتور قو توںنے ان کو منتخب کیا وہی قوتیں اپنے مقاصد کے لئے کام لے رہے ہیں اسلام آباد میں1900 کیمرے ہونے کے باوطاہر خان داوڑ کو اغواءکر تے ہیں اور بارڈر پار شہید کر دیتے ہیں طاہر خان داوڑ کے اغواءمیں ملوث عناصر کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے وفاق اور بلوچستان کی حکومت چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتی آل پارٹیز نے مطالبہ کیا کہ ازسر نو انتخابات پورے پاکستان میں کرائیں پھر پتہ چلے گا دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گا۔