وزیراعظم عمران خان ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کے حصول کے لئے جدوجہد کررہے ہیں،صوبائی مشیر مٹھا خان کاکڑ
- Advertisement -
صوبائی مشیر لائیو اسٹاک حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی بار منتخب وزیراعظم عمران ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کے حصول کے لئے جدوجہد کررہے ہیں تمام سیاسی جماعوں کو وزیراعظم کا ساتھ دینا چا ہئے ہمیں اپنے وزیراعظم پر اعتماد ہے پوری قوم کو اعتماد ہونا چا ہئے عمران خان ہی اس ملک کو بنا سکتے ہیں ہمیں ان کا ساتھ دینا چا ہئے ماضی میں زراعت اور لائیو اسٹاک شعبوں کو مسلسل نظرانداز کیا گیا صوبے کا مالی بحران سابقہ ادوار کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے سیاست میں بے ایمانی ہو تو عوام کی خدمت نہیں ہو سکتی موجودہ حکومت ماضی کے حکومتوں کی طرح غلط بیانی سے کام نہیں لیتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنے پانچ سال کے دوران ملک وقوم کو درپیش مسائل کے حل میں کامیاب ہو گی ہمیں مایوس نہیں ہونا چا ہئے تمام سیاسی جماعتوں کو چا ہئے کہ وہ وفاقی حکومت اور وزیراعظم کا ساتھ دیں وہ اچھے او ر مثبت اقدامات اٹھا رہے ہیں ہم سب کو ان کا ساتھ دینا چا ہئے کیونکہ وزیراعظم اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ اجتماعی طور پر ملک وقوم کے مفادات کی خاطر کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پہلی بار وزیراعظم اور ان کی کا بینہ قوم کو دھوکہ میں رکھنے کی بجائے تمام حقائق سے آگاہ کر رہے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ہم سب ان کا ساتھ دیں یہ ہمارے اجتماعی مسائل ہے اس طرح وزیراعظم ہمارے صوبے کو بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں جس پر صوبائی حکومت اور ہم ان کے شکر گزار ہے انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر جو کٹ لگائے جا رہے ہیں مجھے اس بارے میں بہت زیادہ معلومات نہیں ہے بلوچستان کے فندز پر کٹ لگا ہے تو برا ہوا ہے اس کی تحقیق ہونی چا ہئے مگر یہ ذاتی طور پر یہ سمجھتا ہوں کہ اگر ایک دو سال کے لئے پوری ایس ڈی پی کٹ لگتا ہے تو اس کے بعد یہ امید ہو تو کہ ہمارا مستقبل محفوط ہو گا تو ہمیں اس پر پریشان نہیں ہونا چا ہئے دو سال ہم بھوکے رہے قبول ہے مگر دو سال کے بعد تو ملک بن جائیگا انہوں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کیساتھ ساتھ خالی آسامیوں پر جو پابندی اٹھائی ہے یہ ہمارے لئے خوش آئند بات ہے کہ اب بلوچستان سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا اور بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر روزگار کے مواقع میسر ہونگے۔