چمن سے کوئٹہ آنے والی مسافر ٹرین پر چھاپہ کے دوران کروڑوں روپے کی مالیت کا سامان قبضہ میں لے لیا

0

- Advertisement -

کلکٹر کسٹم اشرف علی نے کہا ہے کہ چمن سے کوئٹہ آنے والی مسافر ٹرین پر چھاپہ کے دوران کروڑوں روپے کی مالیت کا سامان قبضہ میں لے لیا غیر قانونی ڈیزل اور پیٹرول فروخت کرنے والے پمپس کو بند کیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کسٹم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب اینٹی سمگلنگ اسکورڈ نے چمن سے کوئٹہ آنے والی ٹرین پر چھاپہ ماراگیا چھاپے کے دوران غیر ملکی کپڑا،ہیٹر،موبائل فونز اور دیگر الیکٹرنک کا سامان قبضے میں لیا گیاقبضے میں لے گئے سامان کی کل مالیت ڈھائی کروڑ روپے سے زائد ہے کارروائی کے دوران پولیس اور ایف سی نے خصوصی معاونت کی کسٹم ایکٹ کے مطابق غیر ملکی سامان کی ترسیل غیر قانونی عمل ہے کسٹم ہر وقت سمگلنگ کے خلاف کاروائی جاری رکھے گاطویل بارڈر ہونے کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی سمگلنگ جاری ہے براستہ ایران سمگل ہونے والا ڈیزل اور پیٹرول کو ڈمپنگ پوانٹس پر ہی کاروائی کی جاتی ہے غیر قانونی ڈیزل اور پیٹرول فروخت کرنے والے پمپس کو بند کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.