سپیکر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں،چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی

0

- Advertisement -

چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو اور رکن صوبائی اسمبلی سردار سرفراز ڈومکی نے اپنے استعفیٰ دینے کا فیصلہ واپس لے لیاسپیکر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے سنجرانی ہاﺅس میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجوسے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی نے کہا کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو اور رکن صوبائی اسمبلی سردار سرفراز ڈومکی نے اپنے استعفی دینے کا فیصلہ واپس لے لیا اسپیکر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں سیاسی جماعتوں میں اختلافات جمہوریت کا حسن ہے ہمارا مقصد بلوچستان کی ترقی ہے قدوس بزنجو کوئی استعفیٰ نہیں دیں گے کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھاینگے جس سے پارٹی کی ساقھ کو نقصان پہنچے بی ایے پی میں کوئی دھڑا بندی نہیں نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل ادارے بنائیں گے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہمارے حلقوں میں مداخلت ہو رہی تھی جو ہمارے لیے ناقابل برداشت ہے میں کبھی بھی وزیر اعلی کا امیدوار نہیں تھااپنی سوشل سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا اسپیکر کے عہدے پر ہمیشہ ہاوس کو ساتھ لے کر چلا ہوںاسپیکر بنانے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان اور پارٹی کے ساتھیوں کا مشکور ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.