- Advertisement -
اوتھل پولیس ،سی آئی اے کی مشترکہ کاروائی21غیرملکی باشندے گرفتار فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کاروائی قومی شاہراہ کھانٹا ندی کے قریب کی گئی پولیس کا موقف گرفتار باشندوں کا تعلق افغانستان کے شہر قندھار سے ہے ہم روزگار کیلئے پاکستان آئے ہیں اور کراچی جارہے تھے گرفتار باشندوں کا موقف تفصیلات کیمطابق اتوار کے روز اوتھل پولیس ،سی آئی اے پولیس نے قومی شاہراہ کھانٹا ندی کے قریب کامیاب کاروائی کرتے ہوئے1 2افغانی باشندوں کو گرفتار کرکے فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے اس حوالے سے ایس ایچ او اوتھل فلک شیر نے بتایا کہ ان تمام کا تعلق افغانستان کے شہر قندھار سے ہے اور یہ چمن سے کراچی جارہے تھے لیکن یہ کھانٹا ندی کے قریب اوتھل تھانہ کے حدود میں بس سے اتر گئے تھے اور اطلاع ملتے ہی انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار باشندوں نے بتایا کہ ہم افغانستان میں بے روزگاری ہونے کے سبب یہاں پاکستان روزگار کیلئے آئے ہوئے ہیں اور ہم کراچی جارہے تھے روزگار کی تلاش میں جبکہ گرفتار باشندوں کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔