کوئٹہ میں نجی تعلیمی اداروں نے سپریم کورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیئے، نجی تعلیمی اداروں نے سردی کے تعطیلات کی فیسیں وصول کرنا شروع کئے ہیں
- Advertisement -
کوئٹہ میں نجی تعلیمی اداروں نے سپریم کورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹسز دینے کے باوجود نجی تعلیمی اداروں نے سردی کے تعطیلات کی فیسیں وصول کر لئے جن طلباءوطالبات نے دو ماہ کی فیسیں نہیں دیئے ان کی رزلٹ روکنے اور میٹرک وآٹھویں جماعت کے بورڈ کے داخلے بیجنے کی دھمکیاں بھی شروع کر دیا حکومت نے پرائیویٹ سکول ما فیا کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے والدین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے واضح احکامات جاری کئے تھے کہ سردی کے تعطیلات کے دوران طلباءوطالبات سے فیس وصول نہیں کئے جائینگے جس نجی تعلیمی ادارے نے سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف ورزی کی تو ان کو سیل کر دیا جائیگا مگر بد قسمتی سے کوئٹہ میں قائم سینکڑوں پرائیویٹ سکولوں نے جنوری اور فروری کے فیسیں طلباءوطالبات سے وصول کرنا شروع کر دیئے فیس نہ دینے طلباءوطالبات کو رزلٹ نہ دینے کی دھمکی دیدی جس کے باعث والدین پریشانی کے باعث فیس جمع کرنا شروع کر دیئے ضلعی انتظامیہ نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو نوٹسز جاری کئے تھے کہ جنوری اور فروری ماہ کے فیسیںنہیں لیں گے مگر بد قسمتی سے پرائیویٹ سکول ما فیانے سپریم کورٹ کے احکامات اور ضلعی انتظامیہ کے نوٹسز کو ہوا میں اڑا دیئے او فیسیں وصول کر دیئے والدین کا کہنا ہے کہ جب ملک میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا تو کس سے التجا اور فریاد کریں ۔