حکومت نے اب تک حاجی نواز مینگل کے اصل قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا،عبدالرحیم کاکڑ ، حاجی نواز مینگل

0

- Advertisement -

مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ڈیرہ مراد جمالی کے شہید ہونیوالے تاجر حاجی نواز مینگل کے بھائی حاجی محمد جان مینگل نے کہا ہے کہ حکومت نے اب تک حاجی نواز مینگل کے اصل قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا ہے اگر ایک ہفتے میں قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو مرکزی انجمن تاجران سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی ان خیالات کا اظہا رانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پر کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر اللہ داد ترین، حاجی یاسین مینگل، ہدایت اللہ مینگل، عصمت اللہ مینگل ودیگر بھی موجود تھے انہوںنے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ ڈیرہ مراد جمالی کے ممتاز تاجر محمد نواز مینگل کو ڈیرہ مراد جمالی سے اغواءکیا گیا اور پانچ دن بعد ان کی لاش کھڈ کوچہ مستونگ سے برآمد ہوئی اور اس سے پہلے ان کے بیٹے کو اغواءکیا گیا اور تاوان کی عدم ادائیگی پر اغواءکاروںنے حاجی نواز مینگل کو شہید کیا جو کہ نہ صرف قابل مذمت عمل ہے بلکہ ہر پرلانگ چیک پوسٹوں کے لئے سوالیہ نشان ہے صرف یہی نہیں نصیر آباد ڈویژن ہمیشہ چوروں، راہزنوں اور اغواءکاروں کے لئے جنت رہی ہے یہ نہ صرف مسلمان بلکہ اقلیت سے تعلق رکھنے والے تاجروں کو بارہا اغواءکیا گیا اور ان سے تاوان طلب کر کے رہا کیا گیا ہے انہوںنے کہا ہے کہ اگر حکومت نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.