ملک بھر سے غیر قانونی طور پر یومیہ درجنوں رکشوں کو کوئٹہ لانے کا سلسلہ جاری ہے

0

- Advertisement -

کوئٹہ ملک بھر سے غیر قانونی طور پر یومیہ درجنوں رکشوں کو کوئٹہ لانے کا سلسلہ جاری ہے ضلعی انتظامیہ لاتعلق بن گئی شہر کے سڑکوں پر پہلے بھی 30 ہزار سے زائد غیر قانونی رکشے رواں دواں ہے شہر میں بد ترین ٹریفک جام معمول بن گیا تفصیلات کے مطابق خصوصاً پنجاب سے روزانہ کی بنیاد کنٹینرز میں نئے رکشوں کی غیر قانونی آمد کا سلسلہ جاری ہے جنہیں کاسی روڈ، جوائنٹ روڈ، قلندر مقام ، بروی روڈ اور نواں کلی سمیت دیگر علاقوں میں شورومز میں اتار کر چھپا دیا جا تا ہے بعدازاں جعلی پرمٹ بنا کر فروخت کیاجا تا ہے کوئٹہ میں گزشتہ کئی سالوں سے رکشوں کے پرمٹ جاری کرنے پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود غیر قانونی طور پر رکشوں کے آمد سلسلہ جاری ہے رکشوں کی جعلی پرمٹ بنانے میں بااثر لوگ ملوث ہے جن میں ضلعی انتظامیہ ، ٹریفک پولیس ، رکشہ شورومز مالکان، رکشہ یونین کے عہدیداران سمیت دیگر بااثر لوگ شامل ہے عوامی حلقوں نے غیر قانونی رکشوں کے خلاف کا رروائی کا مطالبہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.