چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کی قیادت میں بننے والی کمیٹی کی مذاکرات تا حال جاری ہے اگلے48 گھنٹوں کے دوران اہم بیٹھک لگے گی، میر عبدالقدوس بزنجو

0

- Advertisement -

اسپیکر بلوچستا ن میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کی قیادت میں بننے والی کمیٹی کی مذاکرات تا حال جاری ہے اگلے48 گھنٹوں کے دوران اہم بیٹھک لگے گی وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کا جواب کا انتظار ہے ہم روایتی لوگ ہے ہمارے درمیان احترام کا رشتہ ہے میرے تحفظات ابھی تک اپنی جگہ پر برقرارہے یہ ملاقات غیر رسمی تھی وزیراعلیٰ بلوچستان کیساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی ان خیالات کا اظہا رانہوں نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی سعید ہا شمی کی رہائش گاہ پر ہونیوالے ملاقات ضرور ہوئی لیکن میرے تحفظات ابھی تک اپنی جگہ پر برقرار ہے انہوں نے کہا ہے کہ سعید ہا شمی کی رہائش گاہ پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ہونیوالے ملاقات غیر رسمی تھی سعید ہا شمی نے چیئرمین سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا جس پر ہم سب نے شرکت کی تھی ہم روایتی لوگ ہے ہمارے درمیان احترام کا رشتہ ہے چیئرمین سینیٹ کی سر براہی میں بننے والی کمیٹی سے بات چیت جاری ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کے جواب کا انتظار ہے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران اہم بیٹھک لگے گی جس میں مذاکرات ہونگے عشائیہ میں چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال، اسپیکر عبدالقدوس بزنجو، منظور کاکڑ، میر سرفراز بگٹی سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.