- Advertisement -
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ آئندہ سال حج کیلئے ڈائریکٹ فلائٹ چلائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن نیا پاکستان ریاست مدینہ کے اثرات جلد عوام کو مل جائینگے۔ بلوچستان کے ساتھ ماضی میں جن شعبوں میں ناانصافیاں ہوئی ہیں اس میں بلوچستان سے حج کے لئے ڈائریکٹ فلائیٹ کا نہ ہونا بھی ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر پیر نورالحق قادری نے حج مشاورتی اجلاس اور حج کانفرنس 2019ءمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی زیر نے کہا کہ حج اسلامی ارکان میں سے ایک اہم فریضہ ہے اس لئے ہم نے عوام کیلئے اس اہم فریضے کی ادائیگی کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حج 2019ءکے لئے مشاورتی اجلاس ورکشاپ کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم سابقہ پالیسیوں پر نظر ثانی کریں اور عوام کے لئے آسانیاں ڈھونڈے۔ انہوںنے کہا کہ وہ قومیں آج آزاد اور ترقی یافتہ ہیں جن کے حکومتوں نے اپنی عوام کے لئے آسانیاں پیدا کئے ہو۔ موجودہ حکومت عوام کو مایوس نہیں کرے گی جو وعدہ عوام کے ساتھ کئے گئے ہیں اس کو پورا کرنے کے لئے ہم بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر پیر نورالحق نے کہا کہ پرائیویٹ حج کمپنی بھی اس مشن میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیں اور حجاج کرام کے لئے رہائش ، ٹرانسپورٹ اور خوراک کے لئے اقدامات اٹھائیں ۔ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہم سب پر فرض ہے کہ اس مقدس فریضہ کی ادائیگی کے لئے ہم غریب عوام کے ساتھ ظلم ناانصافی نہ رکھیں کیونکہ ایک نہ ایک دن اس کا جواب ہم نے اللہ کے دربار میں دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پر حج کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے وہ تجاویز دیں موجودہ حکومت ان کے جائز مسائل کو ضرور سنے گا اور حل کرنے کی کوشش کرے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھر کے حاجی کیمپوں میں آئندہ سال حاجیوں کے لئے تربیتی پروگرامز، ورکشاپس، سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ حج جانے والوں کو اس اہم فریضے کی ادائیگی اسلامی احکامات کے مطابق ہو۔ عوام پیسے بھی خرچ کرتے ہیںاور جب ان کو معلومات نہ ہو اور سہولیات کا بھی فقدان ہو تو ادائیگی میں مشکلات ضرور آئے گی۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے ساتھ ہے اور ہم ہر مسئلے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور آئندہ کے لئے ملکی مفاد اور عوام کے لئے سہولیات فراہم کرینگے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے تعلق 1999ءسے ہے جب بھی پایا تو غریب عوام کا فکر اس کے سوچ میں دیکھا میں یقین سے کہتا ہوں کہ اس سے بڑا لیڈر نہیں دیکھا ہے۔ آخر میں وفاقی وزیر نے حج ایسوسی ایشن بلوچستان کے شاندار استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔