- Advertisement -
سبی (نامہ نگار)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و قومی اسمبلی مےں پارلیمانی لےڈرنوابزادہ شاہ زےن بگٹی کی ڈسٹرکٹ جےل سبی آمد 4قےدیوں کو رےلیف مل گےا (آج) اےک قےدی جرمانے کی ادائےگی پر رہا ہوکر اپنے گھر جائے گا باقی تےن بھی جلد رہا ہوجانے کا امکان ہے ۔تفصےلات کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و قومی اسمبلی مےں پارلیمانی لےڈرنوابزادہ شاہ زےن بگٹی نے اتوار کے روز ڈسٹرکٹ جےل سبی کا دورہ کےا اس مو قع پران کے ہمراہ جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر ندےم کاکڑ، صوبائی جنرل سےکرٹری مےر شمس کرد، مرکزی نائب صدر سعےد صالح آغا ،وڈےرہ محمد شرےف بگٹی ، وڈےرہ غلام حسےن بگٹی ، وڈےرہ مےوہ خان بگٹی، صوبائی آفس سےکرٹری حےد ر بگٹی، پی اےس مےر درمحمد بگٹی،نائب چےئرمےن ضلع کونسل کشمورسردارزادہ ڈاکٹر اقرار احمد جھلکرنی، جمہوری وطن پارٹی سبی کے صدر محمد امےن بگٹی، ڈسٹرکٹ جیل سپریٹنڈنٹ سبی سید عبد الرزاق شاہ ،اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ جےل طا ہرخان ڈومکی ،بابو ثنا ءاللہ گشکوری ، احسان گشکو ری ، ڈاکٹر زاہد بشےر،فدا حسےن ڈومکی ، نائب سالدار رےاض الہی ،مولانا عبدالرحمن عطاری ، ظہےر احمد چاچڑ ، بشےر احمد راجپوت کے علا وہ دیگر ڈسٹر کٹ آفیسران کی بڑی تعداد موجود تھے ڈسٹرکٹ جیل سپریٹنڈنٹ سبی سید عبد الرزاق شاہ نے ڈسٹرکٹ جےل سبی کو درپےش مسائل قےدیوں کی موجودہ تعداد سمےت قےدیوں کو درپےش مسائل کے بارے مےں تفصےلی آگہی فراہم کرتے ہوئے امےد ظاہر کی کی وہ اپنے جانب سے جےل کو درپےش مسائل ومشکلات کا ازالہ کرےں گے اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و قومی اسمبلی مےں پارلیمانی لےڈرنوابزادہ شاہ زےن بگٹی نے جےل مےں قےدی چار قےدیوں جن مےں عابد علی ولد غلام رسول ، عبدالحکےم ولد محمد رمضان ، گل محمد اور محمد اعجاز کی سزا مکمل ہونے کے باوجود جرمانے کی رقم نہ دےنے کی وجہ سے قےد رکھنے پر ان چاروں قےدیوں کی 35ہزار روپے جرمانے جےل مےں جمع کردےا جس پر (آج) گل محمد کو رہا کےا جائے گا جبکہ تےن قیدیوں کو بھی قوانےن کے مطابق جلد رہائی نصےب ہوگی جبکہ جےل مےں مختلف اےشےاءبھی (آج) فراہم کردی جائے گی جس مےں مختلف سامان شامل ہے ۔