شہداءکی میتیں لانے کے لئے سندھ حکومت نے ایمبولینس تک نہیں دی اور نہ بلوچستان حکومت کے کسی نمائندے نے رابطہ کیا ، حبیب الرحمان

0

- Advertisement -

کراچی میں چائینز قونصل خانے پر ہونیوالے حملے میں شہید ہونیوالے کے ورثاءحبیب الرحمان اور داﺅد شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں اور نہ ہی بلوچستان حکومت کے کسی نمائندے نے رابطہ کیا میتیں یہاں تک لانے کے لئے نہ سندھ حکومت نے اور نہ ہی بلوچستان حکومت نے ایمبولینس فراہم کی ان خیالات کا اظہارحبیب الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز چائینز قونصل خانے میں ہمارے گھر کے دو افراد نشانہ بننے جس کے بعد سندھ حکومت نے ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا اور نہ ہی ہمارے شہداءکو ایمبولینس تک فراہم نہیں کی اپنے پیاروں کی میتیں اپنی مدد آپ کے تحت کوئٹہ لائیں میرا بھائی اور بھتیجا کپڑے کا کاروبار کر تے تھے داﺅد شاہ نے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ افسوس اس بات پر ہے کہ چائینز قونصل خانے میں شہید ہونیوالے میرے والد اور بھائی کا تعلق بلوچستان اور کوئٹہ سے تھا بلوچستان حکومت نے اس بارے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی کراچی میں ہمارے شہداءکی نماز جنازہ تک ادا نہیں کی ہمیں میتیں یہاں تک لانے کے لئے سندھ حکومت نے ایمبولینس تک نہیں دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.