وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال اور وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا سندھ بلوچستان بارڈر پر سیکورٹی مزید سخت کرنے پر اتفاق
- Advertisement -
وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال اور وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے سندھ بلوچستان بارڈر پر سیکورٹی مزید سخت کرنے پر اتفاق کر لیا حملہ آوروں کے بارے تحقیقات کی بارے اہم بات چیت ہوئی ذرائع کے مطابق کراچی کے چائینز قونصل خانے میں دہشت گرد حملے کے بعدہونیوالے صورتحال کے بارے میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا سندھ بلوچستان بارڈر پر سیکورٹی مزید سخت کرنے پر اتفاق کر لیا گیا حملہ آوروں کے بارے تحقیقات کے بارے میں سی ٹی دی سندھ اور سی ٹی ڈی بلوچستان کے آپس میں شیئرنگ کے حوالے سے بھی اہم بات چیت ہوئی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چائینز قونصل خانے پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق بلوچستان سے ظاہر کیا گیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ اور سندھ حکومت نے اس بارے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی جائے جس پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔