کوئٹہ ، وندر اوردکی میں واقعات و حادثات میں 5سالہ بچہ 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے ہیں

0

- Advertisement -

کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد میں دیوارگرنے سے 5سالہ بچہ جاںبحق ہوگیاہے جبکہ لسبیلہ کے علاقے وندر میں پک اپ گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 2خواتین جاںبحق جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ دکی میں مٹی کاتودہ گرنے سے ایک کانکن زخمی ہوگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون گھر کادیوار گرنے سے پانچ سالہ بچہ غلام عباس ولد واجد علی قوم کاکڑ جاں بحق ہوگیالاش کوضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیا۔ ضلع لسبیلہ کے ساحلی شہر وندر کے قومی شاہراہ آدم کھنڈ کے مقام پر ٹائر برسٹ ہونے کے سبب تیز رفتار پک اپ الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہوگئی جبکہ 8افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے وندر ہسپتال لایا گیا جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا اور نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں جاں بحق خواتین اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے اور اوتھل کے رہائشی ہیں زخمیوں میں مرد خواتین بچے شامل تھے علاوہ ازیں قومی شاہراہ اوتھل لسبیلہ یونیورسٹی کے قریب بس نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں حاجی غلام قادر جاں بحق ہوگئے اور دوست محمد مانڈڑہ زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال اوتھل میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ہے اور ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی۔بلوچستان کے ضلع دکی میںکوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن سیدالرحمان ولد سفر خان قوم توخئی سکنہ نصیب آباد دکی شدید زخمی ہوگیا ۔ سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئیٹہ ریفر کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.