کراچی میں چینی کونسل خانہ پر حملے کی کوشش ملک کو غیر مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی کو سبوتاژکرنے کی کوشش ہے،محمد خان لہڑی
- Advertisement -
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر تعلیم حاجی محمدخان لہڑی نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی کونسل خانہ پر حملے کی کوشش ملک کو غیر مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی کو سبوتاژکرنے کی کوشش ہے دہشتگروں کے اس بزدلانہ کاروائی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں دہشتگردوں کے ہروارکو پاکستانی فورسز نے ہمیشہ ناکام بنادیا ہے نڈراور بہادر پاک فوج کے ہوتے ہوئے ہمارے ملک کو کوئی بھی طاقت غیر مستحکم نہیں کرسکتا ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حاجی محمدخان لہڑی نے کہا کہ کراچی میں چینی کونسل خانہ پر ملک دشمن عناصر دہشتگروں کے بزدلانہ حملے کو روکنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور چینی کونسل خانہ میں ویزالینے کے لئے گئے ہوئے کوئٹہ کے دورہائیشوں کی شہادت پر ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی ترقی پاک چین دوستی اور سی پیک ہضم نہیں ہورہا ہے جس کے باعث ملک دشمن عناصر دہشتگرانہ حملے کرارہے ہیں مگر پاکستانی عوام اور پاکستانی فورسز ان کے اس بزدلانہ حملوں سے کبھی بھی مرعوب نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی سے جاری سی پیک منصوبے کی تکمیل سے صوبہ بلوچستان کے عوام کو سہولیات کے ساتھ ساتھ عوام میں بھی خوشحالی آئے گی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پوراکرنے کے لئے پیپر ورک جاری ہے جلد ہی اساتذہ کی کمی کو دور کردیاجائے گا اساتذہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ وہ بچوں کی مستقبل کو سنواریں اسکول نہ جانے والے ٹیچرز کی لسٹیں مرتب کرلی گئی ہیں جلد ہی ان کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کردیا جائے گا