وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل
- Advertisement -
ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے بلوچستان کیساتھ ہونیوالے نا انصافیوں کا ازالہ کرینگے وزیراعظم عمران خان صوبے کے محرومیوں کو دور کرنے کے لئے سنجیدہ ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان صوبے کے ستر سالہ احساس محرومی اور پسماندگیوں کا خاتمہ کرنے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہے ہیں صوبے میں تعلیم اور صحت پر ماضی میں کام نہیں ہوئے جس کی وجہ سے آج بلوچستان میں تعلیم کا شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے جس معاشرے میں بہتر تعلیم حاصل کرنا نوجوانوں کے لئے نا ممکن ہو اس معاشرے میں انسانیت ختم ہو جاتی ہے موجودہ حکومت صوبے میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے بہت جلد بلوچستان کے عوام مستفید ہونگے پاکستان تحریک انصاف صوبے کے عوام کی بہتر مفاد کی خاطر صوبائی حکومت کا حصہ ہے اور حکومت کے ہر عوام دوست اقدامات کی ہم معاونت کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ماضی میں جس طرح بدامنی کے واقعات رونما ہو رہے تھے آئے روز ٹارگٹ کلنگ ، اغواءبرائے تاوان اور بم دھماکے ہو تے تھے آج صوبائی حکومت اور ان کے اتحادیوں کی کامیاب کوششوں سے صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور بہت جلد مزید امن وامان کو بہتر بنائیں گے پاک چائنا اکنامک کوریڈور سے صوبے میں ترقی کا نیا دور شروع ہو جائے گاصوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو بہتر زندگی دلانے کے لئے 35 ہزار نوکریاں جو وفاق کے پاس ہے انہیں کوشش کر کے جلد از جلد صوبے کے نوجوانوں کو دلائیں گے صوبے میں اس وقت بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور صوبائی حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے انتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے ۔