میر عبدالقدوس بزنجو کے اختلافات اتنے زیادہ نہیں کہ حکومت کو کوئی مشکل ہو، میر سرفراز بگٹی

0

- Advertisement -

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر وسینیٹر میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے اختلافات اتنے زیادہ نہیں ہے کے حکومت کو کوئی مشکل ہوںپارٹی میں چھوٹے موٹے اختلافات ہو تے رہتے ہیں اختلافات کو پارٹی کے فورم پر حل کئے جا سکیں گے پارٹی فورم پر ان کے تحفظات نہیں آئے ہیں اگر ان کے تحفظات ہے تو پارٹی کونسل اس کا فیصلہ کرینگے ان خیالات کا اظہار ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے اور عام انتخابات میں عوام نے بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک قوت بخشی اور اتحادیوں کیساتھ مل کر صوبے میں حکومت بنائی جمہوری معاشرے میں اختلافات ہو تے رہتے ہیں میر عبدالقدوس بزنجو اگر اختلافات رکھتے ہیں تو مسائل کو پارٹی کے فورم پر حل کرنے چا ہئے ان کے اختلافات سے پارٹی یا حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اگر کسی کا ذاتی طور پر کسی چیز پر اختلاف ہے تو اس سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہو گا اب بھی وقت ہے کہ وہ اپنے اختلافات پارٹی کے فورم پر حل کریں ذاتی طور پر سیاست میں کوئی طاقتور نہیں ہو تے جب ان کے ساتھ جماعت یا ساتھی ہونگے تو وہ طاقتور ہونگے ساتھیوں نے میر قدوس بزنجو کو وزیراعلیٰ بنایا باپ پارٹی میں اس وقت صوبے کے سب سے بڑے قد آور شخصیات موجود ہے ان کے مسائل پارٹی فورم پر حل ہونگے حکومت میں کوئی اختلاف نہیں ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی انہوں نے کہا ہے کہ ذاتی طو رپر چار پانچ ماہ سے ان سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے میں اسلام آباد اور وہ کوئٹہ میں ہے اب بھی وقت ہے کہ وہ آکر فورم پر مسائل کو حل کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.