سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمر جنسی ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹرز سمیت پانچ اہلکاروں کو ذمہ داریوں سے فارغ کردیا گیا
- Advertisement -
سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمر جنسی ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹرز سمیت پانچ اہلکاروں کو ذمہ داریوں سے فارغ کر کے رپورٹ سیکرٹری صحت کو ارسال کر دی گئی بدھ کے روز میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل کے ہمراہ سول اسپتال کوئٹہ کے مختلف شعبوں کا اچانک دورہ کیا اور ایمرجنسی ڈیوٹی سے غیر حاضر ایک میڈیکل آفیسر دو وارڈ بوائے ایک ای سی جی ٹیکنیشن اور ایک سوئیپر کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں سول اسپتال کوئٹہ سے فارغ کرکے سیکرٹری صحت بلوچستان کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے بتایا کہ بارہ ربیع اول کی ایمرجنسی ڈیوٹی پر ایم ایس سمیت تمام متعلقہ ذمہ دار افسران و اہلکاروں کو اپنی جائے تعیناتی پر حاضر رہنے کی سختی سے تاکید کی گئی تھی اس کے باوجود جن اہلکاروں نے حسب عادت غیر حاضری کی انہیں سول اسپتال کی ذمہ داریوں سے فارغ کرکے سیکرٹری کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اس سے قبل سول اسپتال کوئٹہ کے 9 غیر حاضر ملازمین کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا تھا ۔