اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کو کوئی تحفظات ہیں تو اسے دور کیا جائے گا ، صوبائی وزیراطلاعات ظہور بلید ی
- Advertisement -
صوبائی وزیراطلاعات ظہور بلید ی نے کہا ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجونے کبھی پارٹی میٹنگ یا کسی اور فورم پر اپنے تحفظات کااظہار نہیں کیا اگر انہیں کوئی تحفظات ہیں تو اسے دور کیا جائے گا قدوس بزنجو کا پارٹی کے بانی ارکین سے تعلق ہیں اگر ان کو تحفظات تھے وہ پہلے پارٹی کے پاس آتے پھر میڈیا پر بات کرتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا اسپیکر بلو چستان اسمبلی کو اگر کوئی تحفظات تھے وہ پہلے پارٹی قیادت کو آگاہ کرتے جو انہوں نے نہیں کیا ہم نے بھی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ان سے متعلق خبریں سنی ہے انہوں نے کبھی پارٹی میٹنگ یا کسی اور فورم پر اپنے تحفظات کا اظہار نہیں کیا انہوں نے کہا پارٹی صرف شخص کی نہیں ہوتی تمام پارٹی رہنماوں اور کارکنا ن کو دیکھا جاتا ہیں اگر آوران ڈسٹرکٹ سے معاونین خصوصی مقرر کیا گیا ہے تووہ رکن بی اے پی پارٹی کا اہم رکن ہے جس کے فیصلہ پارٹی نے کیا ہے قدوس بزنجو سے اچھے تعلقات ہیں کوشش کریں گے کہ ان کی تحفظات سن کرحل کیا جائے گلہ شکوئے ہوتے ہیں شاہد معاملات اس حد تک خراب نہیں ہوئے کہ انہیں واپس لا نا مشکل ہو مگر میڈیا پر آنے سے پارٹی کو بھی تحفظات ہیں کہ پہلے انہیں پارٹی کی قیادت سے رابطہ کرنا چاہےے تھاقدوس بزنجونے صلہ مشورے کے بغیر پر یہ فیصلہ کیا ہے انہوں نے جام کمال کی حکومت میں گوادر میں پانی سمیت بڑے بڑے کام ہوئے ہیںجو بلو چستان کی تعمیر و ترقی میں اہم قدم ہیں جس پر قدوس بزنجو کو ناراض ہونے کے بجائے خوش ہونا چاہےے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ قدوس بزنجو کو تحفظات اور ان کے جائز باتوں کو ضرور سنا اوراس کا ازلے کے لئے ہم تیار ہیں تاہم حکومت بلوچستان میں شامل تمام ارکان اور خاص طور پر بی اے پی کے ارکان اسمبلی سب خوش اور راضی ہیںحکومت کارگردگی سے مطمئن نظر آرہے ہیں۔