2015 سے لیکر 2018 تک صوبے بھر کے ہائی اسکولوں کے کلسٹرز کو ملنے والے فنڈز کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی،مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی
- Advertisement -
وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر برائے ثانوی تعلیم بلوچستان حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ سال 2015 سے لیکر 2018 تک صوبے بھر کے ہائی اسکولوں کے کلسٹرز کو ملنے والے فنڈز کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگیوں میں ملوث کلسٹرز ہیڈ کے خلاف نہ صرف محکمانہ کارروائی ہوگی بلکہ ایسے کیس نیب کو بھیجوائے جائیں گے انہوں نےکہا کہ تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور اساتذہ کی تعیناتیاں میرٹ پر کی جائیں گی جہاں سکول کی ضرورت ہوگی وہاں اسکول قائم کریں گے پرائمری سکولوں کو مڈل اور مڈل سکولوں کو میرٹ پر اپ گریڈ کرکے ہائی کا درجہ دیا جائے گا بلوچستان میں اسکول سے باہر موجود ہر کے بچے کو اسکول کی دہلیز تک لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ صوبے کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو ہرممکن یقینی بنایا جارہا ہے پورے صوبے کے تعلیمی اداروں کی میرٹ پر اپ گریڈیشن اور طلباءو طالبات کے تعداد کے مطابق اساتذہ کو تعینات کرکے اساتذہ کی کمی کو پوری کردینگے انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں پر عوام کا اعتماد بترریج بحال ہورہا ہے اس لئے جوق در جوق والدین اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم پر کوئی سیاست نہیں ہوگی اور تعلیمی معاملات پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کرینگے وبے بھر کے تعلیمی اداروں میبمیں موسمی حالات کے مطابق گرمی اور سردی سے بچا¶ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات کو جدید سائنسی علوم کی فراہمی کے لئے اساتذہ اپنی تمام ترپیشہ ورانہ استعداد کار بروئے کار لائیں انہوں نےکہا کہ محکمہ تعلیم بلوچستان میں خالی آسامیوں پر غیر جانبدارانہ ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے میرٹ پر بھرتی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔