ایف سی 84 ونگ کے کمانڈر کرنل شاہ نواز سلیم نے کول مائینز پراجیکٹ کے تحت 71 مستحق گھرانوں کے افراد میں ماہانہ راشن تقسیم کیا
- Advertisement -
ایف سی 84 ونگ کے کمانڈر کرنل شاہ نواز سلیم نے کول مائینز پراجیکٹ کے تحت 71 مستحق گھرانوں کے افراد میں ماہانہ راشن تقسیم کیا. اسموقع پر انکے ہمراہ صوبیدار میجر 84 ونگ دکی نوربت خان بھی موجود تھے۔ کرنل شاہ نواز سلیم نے معزور یتیم اور مستحقین سے انکے مسائل بھی دریافت کئے. اور 2 یتیم طالبعلم بچوں کو اپنے جیب سے نقد رقم بھی دی ۔ اسموقع پر انکا کہنا تھا کہ ایف سی کول مائینز پراجیکٹ کے تحت مستحقین کو راشن کیساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کے سلسلے میں بھی ریلیف فراہم کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2011 سے ایف سی مسلسل ہر ماہ باقاعدگی سے علاقے کے غریب ,یتیم اور بیواوں میں راشن تقسیم کرتی ہے .جن میں گھی ,آٹا ,دالیں ,چائے ,چینی اور دیگر روزمرہ ضروریات کی چیزیں شامل ہیں.انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان سرحدوں کے حفاظت,اور قیام امن کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے.اسموقع پر مستحقین نے ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے راشن کی بدولت انکے گھروں کے چولہے جلتے ہیں.انہوں نے کہاکہ ہم.فلاحی کام کرنے اور غریبوں کو مفت راشن فراہم کرنے پر بے حد مشکور ہیں ۔