- Advertisement -
حب میں پاکستان کوسٹ گارڈ نے کاروائی کرتے ہوئے مزدا ٹرک سے منشیات برآمد کرکے 2 اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے مزدا ٹرک سے 10 کلو گرام کے قریب ہیروئن برآمد کرکے 2 اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملزمان منشیات کو اندرون بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنا چارہے تھے ۔