- Advertisement -
گوادر میں شکار کی گئی 41کلو وزنی قیمتی مچھلی لاکھوں روپے میں نیلام کر دی گئی ۔ گودار سے شکار کی گئی مچھلی کے پیٹ میں ایک مخصوص قسم کا مادہ ہوتا ہے جس کو پوٹا کہتے ہیں، یہ مچھلی کے گوشت کے مقابلے میں زیادہ قیمتی ہے۔کہا جا تا ہے کہ مچھلی کے پیٹ میں موجود اس مادہ کو جراحی کے لوازمات کی تیاری سمیت مخصوص قسم کے ادویات کی تیاری میں بھی استعمال لایا جاتا ہے۔ اسی خاصیت کی بنا پر یہ مچھلی لاکھوں روپے میں بِک گئی۔گوادر ہاربر (جیٹی )پر نیلامی کے بعد مچھلی 1147959میں خریدی گئی ہے۔ اس مچھلی کا شکار گوادر کے نواح میں واقع ساحلی علاقے پشکان کے ایک خوش قسمت ماہی گیر نے کیا تھا۔