اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور حکومتی اختلافات ختم کرنے کے لئے چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی سے مصالحتی کردار ادا کرنے کیلئے کل کوئٹہ پہنچیں گے
- Advertisement -
اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور حکومتی اختلافات ختم کرنے کے لئے چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی سے مصالحتی کردار ادا کرنے کی درخواست اور چیئرمین سینیٹ آج کوئٹہ پہنچیں گے ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو اور حکومت کے درمیان اختلافات کے باعث اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے اسپیکر شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا تا ہم اسپیکر اور حکومت کے درمیان اختلافات ختم کرنے کے لئے مصالحتی کردار ادا کرنے کے لئے چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی سے درخواست کی گئی تھی چیئرمین سینیٹ آج پہنچیں گے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال سے علیحدہ علیحدہ سے ملاقاتیں کرینگے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حالیہ دنوں ہونیوالے اختلافات کو ختم کرانے کے لئے بھر پور کوششیں کی جائے گی۔