ڈسٹرکٹ پشےن کے تمام میڈیکل سٹوروں میں غیر معیاری اور لوکل ادویات کی قیمتوں میں سو سے تین سو فیصد خودساختہ اضافہ کردیا گیا ہے
- Advertisement -
ڈسٹرکٹ پشےن کے تمام میڈیکل سٹوروں میں غیر معیاری اور لوکل ادویات کی قیمتوں میں سو سے تین سو فیصد خودساختہ اضافہ کردیا گیا ہے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ادویات تو دور لوکل اور ملکی دواساز کمپنیوں کے ادویات بھی مریضوں کی دسترس سے باہر ہوگیا ہے شہر میں جہاں ایک طرف سرکاری ڈاکٹرز پرائیویٹ کلینکوں میں مریضوں کو انکی کلینک میں واقع میڈیکل اسٹور سے میڈیسن خریدنے پر مجبور کررہے ہیں وہی بدقسمتی سے ملکی ادویہ ساز کمپنیاں ملک کے بیشتر اضلاع کے غریب لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں ملکی ادویات بنگلہ دیش ،افغانستان ،وسطی ایشیاءکی ریاستوں اور دیگر ممالک کو ایکسپورٹ کی جاتی ہیں مگربد قسمتی سے ڈسٹرکٹ میں عوام کیلئے ادویات کی نرخیں بے تکی مہنگی کردی گئی ہے پشےن کے میڈیکل اسٹوروں میں آئے دن ادویات کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کیا جارہا ہے اگر چند ادویات کی نرخوں پر نظر ڈالیں تو اندازہ ہوجاتا ہے کہ لوکل ادویات غریب لوگوں پر کس قدر مہنگی فروخت کی جارہی ہے ۔مثلاً ریگزون جس کی قیمت 55روپے تھی وہ اب 321 روپے میں فروخت ہورہی ہے ۔سرجی پیکس کی قیمت 105سے بڑھا کر 290روپے فروخت کی جارہی ہے اسی طرح دیگر لوکل ادویات جن میں آئنو سیف ،ایگزون ،سیف سین،جی ٹونیکس اور جی زون شامل ہے کی قیمتوں میں تین سے چار گنااضافہ کرکے فروخت کی جارہی ہیں ڈسٹرکٹ کے غریب عوام نے صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر سے اس ضمن میں فوری کارروائی کرنے اور سرکاری اوقات میں ڈاکٹروں کی پرائیویٹ کلینکوں میں حاضری پر پابندی لگا نے سمیت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین کے مطابق لوکل ادویات کو انکی مقررہ قیمتوں پر فروخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔