- Advertisement -
کوہلو میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایس پی کوہلو کی سربراہی میں کارروائی کرکے درجنوں شراب کی بوتلیں برآمد کر لی ہیں تفصیلات کے مطابق ایس پی کوہلو نے ایس ایچ او ریاض مری، ایڈیشنل ایس ایچ او غلام رسول چشتی، انسپکٹر میر یونس مری، اور پولیس لائن آفیسر عبدالحق کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر جیپ سے لاکھوں روپے مالیت کے درجنوں شراب کی بوتلیں برآمد کی ہیں اور ملزم گرفتار کرلیا ہے ایس پی نصیب اللہ کھوسہ نے کہا کہ ہمیں اپنے خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ کوئٹہ سے براستہ دکی منشیات لے کر ایک جیپ شراب کی بوتلوں سے لدی ہوئی ہے اور کوہلو پہنچ رہا ہے۔ پولیس نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی تلاشی شروع کر دی کہ مذکورہ شخص جیپ لے کر آرہا تھا پولیس نے چھاپہ مارکر ملزم سمیت جیپ کو دھر لیا، پولیس نے جیپ کی تلاشی لی جس سے جیپ کے مختلف خانوں میں لاکھوں روپے مالیت کے درجنوں شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گءہیں۔ انہوں نےکہا کہ شہر میں جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دی ہے۔