- Advertisement -
کوئٹہ سمیت بلوچستان میں جشن عید میلادالنبی مذہبی وجوش جذبے اور عقیدت واحترام سے منائی گئی مرکزی جلو س سریاب روڈ سے برآمد ہوا جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے منان چوک پہنچی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے اور ٹریفک بھی معمول سے کم رہی ہے تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی جشن عید میلادالنبی انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی اس موقع پر سب سے بڑا جلوس سریاب سے برآمد ہوا جبکہ دیگرچھوٹے جلوس بھی بڑے جلوس میں شامل ہو تے رہے اور سیکورٹی کی بھی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ایف سی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروںجلوس کی نگرانی کر تے رہیں مستونگ، قلات، سبی ، نصیر آباد، جعفر آباد، قلات ، لورالائی، چھتر، ڈیرہ مراد جمالی، اوستہ محمد، خالق آباد منگوچر سمیت دیگر علاقوں میں جشن عید میلا دالنبی منا ئی گئی سبی مےں جشن عےد مےلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے اور عقےدت و احترام کے ساتھ مناےا گےا،شہر کو دولہن کی طرح سجایا گیا ،جشن عےد مےلاد النبی ﷺ کے جلوس کے سےکورٹی کی نگرانی ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ اور ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی نے کی ،تفصےلات کے مطابق جشن عےد مےلاد النبی ﷺکا مرکزی جلوس نشتر روڈ سبی سے برآمد ہوا سبی شہراور گردونواح سے سو سے زائد چھوٹے بڑے جلوس شامل ہوئے جس مےں ہزاروں عاشقان رسول ﷺ شامل تھے جلوس کے تمام گذر گاہوں کو خار دار تاریں لگا کرمکمل طور پر سےل کر دےا گےا اور شہر کی داخلی و خارجی راستوں پر سخت چےکنگ کی گئی جلوس مےں ہزاروں عاشقان رسول ﷺ نے ہاتھوں مےں سبز جھنڈے اور سےنوں پر نعلےن مبارک سجا رکھے ہےں جلوس مےں سنگت ویلفیر سوسائٹی سمیت مختلف سماجی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے مختلف مقامات پر دودھ ،شربت اور پانی کی سبےلےں لگائی گئی اورجگہ جگہ لنگر کا بھی اہتمام کےا گےا ہے جلوس کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ ،ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حافظ منیر احمد کرد، وائس چیرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمدحیات رند ،چےف سینٹری سلیم بنگلزئی،ایس ایچ او سٹی میرلشکران گشکوری،امن کمیٹی کے ممبران اور انجمن تاجرانن سبی کے عہدیداروںسمیت دےگر تھے جلوس کے دوران مختلف مقامات پر مولانا سلیمان نقشبندی،حافظ نذر علی ،سعداللہ باروزئی، سمیت دےگر علماءکرام نے حضور پاک ﷺ کی ولادت اور سےرت النبی ﷺ پر روشنی ڈالی، جلوس کے راستوں پر سےکورٹی کے انتہائی سخت انتظاما ت کےے گئے تھے تمام گذر گاہوں کو مکمل طور پر خاردار تاریں لگا کربند کیا گیا تھا اور جلوس کے چاروں اطراف ایف سی ، پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے جبکہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی گئی جشن عےد مےلاد النبی ﷺکے سلسلے میں سبی سکاوٹس ہیڈ کواٹر سمیت شہر کے مختلف مقامات پر رات گئے تک جاری رہے ۔ عےد مےلادالنبیﷺ کے سلسلے مےں اےف سی پبلک سکول لورالائی مےں اےک تقرےب منعقد ہوئی تقرےب کے مہمان خصوصی اےف سی کمانڈنٹ لورالائی سکاوٹس کرنل عامر مختار تھے تقرےب مےںہےڈ کوارٹر ونگ کمانڈر مےجر محمد اسلم،اسٹاف آفےسر مےجر علی عابد سول اور فوجی آفےسران قبائلی عمائدےن،بچوں کے والدےن اور بچوں نے بڑی تعداد مےں شرکت کی تقرےب مےں بچوں نے 12 ربےع الاول جشن عےد مےلاد النبی ﷺکے حوالے سے حضور پاک ﷺکی شان مےں حمدوثناءاور نعت خوانی کے مقابلے ہوئے تقرےب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ اےف سی لورالائی کرنل عامر مختار نے نے خطاب کرتے ہوئے جشن عےد مےلاد النبی ﷺکے دن کی مناسبت سے روشنی ڈالتے ہوئے کہاآج ہمارے پےغمبر حضرت محمد مصطفیﷺ کا پےدائش اور وفات کا دن ہے اور ےہ دن ہمارے لئےے خصوصی اہمےت کا حامل ہے ہمارے پےغمبر حضرت محمد مصطفی ﷺ آخری نبی ہےں اور اسکے بعد کوئی نبی نہےں آئے گاسنت نبوی کی پےروی مےں ہی دنےا اور آخرت کی نجات ہے مسلمانوں کو سنت نبوی کو اپنا کر کردار ادا کرنا ہو گاعےد مےلادالنبی ہمےں اےثار قربانی اور مسوات کا درس دےتا ہے حضور پاک ﷺکی تعلےمات پر عمل پےراہو کر بہترےن انسانےت کی مثال قائم کی جاسکتی ہے ہمےں اپنی زندگی سےرت النبی ﷺکے مطابق گذارنی چاہےے اور دسروں کو بھی تلقےن کرنی چاہئےے مہمان خصوصی نے بہترےن نعت خواں بچوں مےں انعامات بھی تقسےم کئےے اسکے بعد کمانڈنٹ اور دےگر آفےسران نے جےل کا دورا کےا اور جشن عےد مےلاد النبیﷺ کی مناسبت سے قےدےوں سے ملاقات کی اورقےدےوں مےں مٹھائی تقسےم کےں اسکے علاوہ شہر کی تھانہ مسجد اور دےگر مساجد مےں قران خوانی کی گئےں اور اسلام کی سر بلندی اور پاکستان کی سلامتی کے لئےے خصوصی دعائےں کےں گئےں اور نےاز بھی بانٹی گئی ملک بھر کی طرح تحصیل چھتر علاقہ میں مختلف مذہبی جماعتوں اصلاح المسلین ،جماعت اہل سنت ،جماعت لصالحین،دستگیر ٹرسٹ،کاروان کامل کی جانب سے مختلف جگہوں عید میلادالنبیﷺجلسوس نکالے گئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کی گئے ۔جس کے ذمہ داری ایف سی فورس اور پولیس فورس نے خدمات سرانجام دی۔ اس موقع پرجماعت اصلاح المسلین نصیر آباد جنرل سیکرٹری خلیفہ سوالی خان طاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا حضور اکرم ﷺ کی دنیا میں آمد پر زمین و آسمان میں خوشی کا سماں ہوا کیونکہ حضور اکرم ﷺ دنیا والوں کو ہدایت کا راستہ دیکھانے کے لیئے آئے۔ ہمیں بھی حضور اکرم ﷺ کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے تاکہ دنیا کے ساتھ آخرت بھی سنور جائے آخر میں خیرات فی سبیل اللہ بھی تقسم کیا گیا نصیرآباد میں بھی 12 ربیع الاول عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام بڑی بڑی ریلیاں اور جشن میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشیاں بڑے جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ڈیرہ مراد جمالی شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کرکے سکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے مین بازار قومی شاہراہ پر متبادل روٹ ترتیب کرکے بازار داخلے پر تمام لنک سڑکوں سے کسی بھی قسم کی گاڑیوں اور موٹرسائیکل کے داخلے پر سخت پابندی کے ساتھ لوگوں کی جلوس میں داخلے پر سخت چیکنگ کے نظام کو بھی انتہائی موثر بنایا دیا گیا نصیرآباد پولیس، بلوچستان کانسٹیبلری، سی۔ٹی۔ڈی اور ایف سی کے جوان الرٹ اور چوکس ہو کر انتظامات کو سنبھالتے رہے، جبکہ مین جلوس کی نگرانی کے لئیے محکمہ پولیس نصیرآباد کی سرولینس وین میں نصب چار سی سی ٹی وی کیمروں پر مشتمل انتظامات کے عملہ بھی اپنے فرائض منصبی کی سرانجام دہی میں مصروف عمل رہے سکورٹی کے کئے گئے تمام انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی، ایس۔ایس۔پی نصیرآباد عرفان بشیر، ایف سی کرنل شکیل انجم، اسسٹنٹ کمشنر ارباب فضل محمد دہوار، ایس۔پی سرکل فہاد خان کھوسہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی، چیف آفیسر محمد بچل لاشاری، تحصیلدار بہادر خان کھوسہ، نائب تحصیلدار امداد حسین مری، ایس۔ایچ۔او سٹی شیر احمد محمد شہی، سی آئی اے پولیس نصیرآباد کے انچارج منظور احمد سیال اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسران کرتے رہے، ایس۔ایس۔پی نصیرآباد عرفان بشیر کی خصوصی ہدایات پر عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں مختلف ریلیوں، جلوس اور جلسہ کی سکورٹی پر معمور آفیسران اور اہلکاران کے کھانے پینے کے بہتر انتظامات کئے گئے جبکہ چیرمیئن میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی اور چیف آفیسر محمد بچل لاشاری کی خصوصی ہدایات پر بابو اصغر رند کی نگرانی میں ایک روز قبل ہی عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں نکالی جانے والی مختلف ریلیوں اور جلوس جلسہ کے تمام روٹس کی سڑکوں سمیت شہر بھر میں صفائی اور چھڑکا¶ کے بہتر انتظامات کئے گئے دریں اثنا ، انجمن تاجران نصیرآباد کے صدر کامریڈ تاج بلوچ سماجی رہنماءوڈیرہ عاشق حسین عمرانی نے عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں پولیس، ایف سی، اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے سکورٹی کے تمام انتظامات اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے بھی تمام انتظامات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔اوستہ محمد میں بھی عید میلا د النبی ﷺ عقید ت و احترا م اور جو ش و جذ بے سے منا یا گیا ،مین جلو س جنا ح رو ڈ پر بر آ مد ہو جس میں عا شقا ن رسو ل جمعیت علما ءپا کستا ن ،سنی تحر یک ،اہل سنت ،پا کستان سنی تحر یک اورشہر یو ں نے بڑ ی تعداد میں شر کی جب کہ جلو س کے ساتھ سا بق ایم پی اے میر حیدر خان جما لی ہمرا ہ ،مو لا نا عبد المجید جتک ،مو لا نا عبد المجید لا شا ری ودیگر ہمرا ہ تھے ،جلو مختلف را ستو ں سے ہو تی ہو ئی میلا د چو ک پر ایک جلسہ کیا جلسے سے علا مہ مو لا نا سید حسن شا ہ لا ڑ کا نہ والے نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا آ ج کا دن تمام عیدو ں سے افضل ہے نبی کر یم ﷺ کو اللہ تعا لی نے اس دنیا کے لیئے رحمت للعا لمین بنا کر بھیجا اور پاک کتا ب اس پر نا زل کی ر حمت للعا لمین اسو ہ حسنہ پوری انسا نیت کے لیئے مشعل را ہ ہے حضور ﷺ نے رنگ ونسل و زبا ن سے با لا تر ہو کر اخوت اور بھا ئی چارے کا درس دیا ،سرور کو نین برداشت ،رواداری ،انسا نیت اور بھائی چارے کا عملی نمو نہ تھے ،حضرت محمد ﷺ سے محبت ہر مسلمان کا یما ن کا لا زمی جزو ہے ،نبی کر یم ﷺ نءہمیشہ اخوت اور بھا ئی چارے کا در س دیا وہ دشمنو ں سے بد لہ لینے کے بجائے معا فی دیتے تھے نبی ﷺ کی فر ح دلی کو دیکھ کر دشمن بھی کلمہ پڑ ھتے تھے ہمیں چا ہیے کہ ہم اپنے نبی پاک کے سنت کو اپنا ئیں اور ان کی ہدا یت پر چلیں اسلام محبت کا نام ہے تنگ نظر ی کانا م نہیں انہو ں نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ نبی کر یم ﷺ حیا ت النبی ہیں اور قیامت کے دن ہمارے لیئے اللہ تعا لی سے ہما رے گہنا ہو ں کی معا فی مانگ کر ہمیں جنت میں لے جائیں گے ،اس سے قبل مو لا نا عبد المجید جتک ،حا فظ فدا حسین لا شاری ،مو لا نا عبد المجید لا شا ر ی و دیگر و ں نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا اہل اسلام کا بار ہ ربیع اول کے دن سے مبار ک دی اور کہا کہ کہ ہمارا ایمان ہے ہمارے نبی حیا ت النبی ہیں وہ دنیا اورآ خرت کے لیئے را ہ نجات ہیں جلو س میں شر یک شر کا ءنے سر کار کی آ مد مر حبا ،مد نی کی آ مد مر حبا ،تا جدار کی آ مد مر حبا سے شہر گو نج اٹھا ،انتظا میہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتظا مات سخت کیئے گئے تھے ۔عیدمیلادالنبی کے جشن کے سلسلے میں ملک بھر کی طرح خالق آباد منگچر میں بھی جلسہ جلوس کا انعقاد ہوا جلوس مسجد غوثیہ کلی غوث آباد سے نکلی جوہان کراس بازار سے ہوتی ہوئی جامعہ مسجد فیض المصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ سلم می۔ جلسے کی شکل اختیار کی جلسے کی قیادت سید اشرف شاہ چشتی اور امیر تحریک لبیک قلات مولانا الہی بخش نورانی نے کی جلسے خطاب کرتے ہوئے مولانا الہی بخش نورانی ،نذیر عطاری ، حافظ رحیم بخش حسینی ، مولانا حمید اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دنیا میں آمد سے تارکیاں چھٹ گئے اور دنیا کو ایمان ہدایت کا نور مل گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مکمل ضابطہ حیات دنیا کو عطا کیا جس میں ہر شعبہ زندگی کو زندگی گزارنے کے اسلوب بتائے گئے انہوں نے کہاکہ جب تک ہم محبت رسول سے سرشار ہوکر اسوہ حسنہ کو اپنی زندگی میں مکمل نافذ نہیں کرتے اس وقت تک ہم کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں آج کابدن منانے کا مقصد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان سیرت کو بیان کرکے اپنے نئی نسل کو محبت رسول سے آشنا کرنا ہے اس دور میں غیر مسلم مشنریاں حب رسول سے دلوں کو خالی کرنے کے مشن پر کاربند ہے لیکن جب تک علمائے حق موجود ہیں اور اسی طرح محبت رسول کا پرچار کرتے رہے تو ہمارے عقائد محفوظ رہیں گے اس لیے آئیے عہد کریں کہ اس دن کو ہم عہد کریں کہ شان رسالت کو عام کرنے لیے ہم اپنے وسائل بروئے کار لائیں تاکہ ہمارے دلوں کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک می۔ بھی حقیقی نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قائم کو اور مغربی ایجنڈے اور سازشیں ناکام ہو آسعیہ ملعونہ کو رہاکرنا اورشہید ممتاز حسین قادری کو پھانسی دینا جیسے اقدامات امت مسلمہ کے جذبات کو کتنا مجروح کیا یے ایسے اقدامات کے خلاف پوری امت کو متحد ہوکر اقدامات کرنا ہوگا تاکہ تحفظ شان رسالت تحفظ ختم نبوت کا دفاع مضبوطی۔ صحبت پور میں بھی عید میلادالنبیﷺ بڑی عقیدت واحترام سے منایا گیا صحبت پور سٹی سمیت مانجھی پور،حمیدآباد۔بھنڈ،چتن پٹی،پہنور ودیگر شہروں سے عاشقان رسولﷺ اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے آقا دوجہاںحضرت محمد ﷺ کے میلاد کی خوشی میںشاندار ریلیا ں نکالیںگئیں۔صحبت پور سے غوثیہ مسجد سے علامہ ایاز احمد سلطانی اور جماعت اہلسنت صحبت پور کے صدر رحمت اللہ کھوسہ کی قیادت میں بہت بڑی ریلی نکالی گئی ریلی میں عاشقان رسولﷺ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ریلی کے شرکاءشہر کے مختلف راستوں سے میلاد مصطفی ﷺ کی محبت میں جھومتے اور گنگناتے رہے اور شان مصطفی ﷺ کے قصیدے اور نعت خوانی کرتے رہے۔ریلی کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مرکزی جلسہ گاہ فٹبال گراﺅنڈ پہنچی جہاں پر رسول اللہ ﷺ کی میلاد کی خوشیوں میں شریک ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی ۔جلسہ میلاد مصطفی ﷺ میں نعت خوانوں نے اپنی سریلی آواز میں حضورﷺ کی شان اقدس میں نعت رسول مقبولﷺ پڑھیںاور عاشقان رسول ﷺ کو جھماتے رہے ۔اور علامہ کرام نے آقا دوجہاں حضرت محمد مصطفیﷺ کی شان و فضیلت پر جامع روشنی ڈالی۔عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر شہروں میں جگہ جگہ خیرات فی سبیل اللہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔