ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے ڈیرہ مراد جمالی سمیت ضلع بھر کے تاجر یونین و دیگر بزنس برادری سے اپیل کر دی ہے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کیلئے اپنے شاپنگ سینٹرز مارکیٹوں بڑے شاپنگ مالز کارخانوں اور ملز وغیرہ میں سی سی ٹی وی نصب کریں تا کہ سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور چوری اغواء اور ڈکیتی وغیرہ جیسے جرائم کی روک تھام کی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اس وقت ترقی یافتہ ممالک سمیت دنیا بھر میں جرائم کی روک تھام کیلیئے اہم ترین مقامات پر سی سی ٹی وی کو استعمال میں لایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد یہ ہرگز نہیں کہ پولیس اپنی ذمیداریاں کم کرنا چاہتی ہے بلکہ اس سے پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود نصیرآباد کی پولیس مستعد ہے اور پوری ذمیداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوارصورتحال سے نمٹنے کیلیئے نصیرآباد پولیس بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور اس کیلیئے میڈیا اور سول سوسائٹی سمیت قبائلی معتبرین و عمائدین اور تمام شہریوں کا پولیس سے رضاکارانہ تعاون ضروری ہے اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میر غلام نبی عمرانی بھی موجود تھے
- Advertisement -
ڈیرہ مراد جمالی/آغا نیاز مگسی