کیچی بیگ پولیس کی کارروائی4 کمسن بچوں کو بازیاب کرا لیا

0

- Advertisement -

کیچی بیگ پولیس کی کارروائی
4 کمسن بچوں کو بازیاب کرا لیا.
تفصیلات کے مطابق ملزم پارہ دین نے دیگر ملزمان کے ساتھ 4 کمسن بچوں کو لورالائی سے اغواء کر لیا تھا جس پر مقدمہ نمبر 196/2018 بجرم 363، 34 ت پ پولیس تھانہ صدر لورالائی درج رجسٹر ہوا تھا. بچوں کو اغواء کرنے کے بعد کوئٹہ لاکر چھپائے گئے تھے. اطلاع پاکر SP سریاب ڈویژن جناب محمد بلوچ صاحب کی ہدایات اور ASP/SDPO شالکوٹ سرکل جناب زین عاصم صاحب کے زیر نگرانی SHO کیچی بیگ تھانہ خلیل احمد بگٹی، ASI محمد قاسم رودینی اور ہیڈ کانسٹیبل خدائے دوست رائجہ معہ دیگر عملہ تھانہ کیچی بیگ نے عصمت آباد قمبرانی روڈ پرکامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچوں 1) طفلک عمران 2) طفلکہ بی بی پلوشہ 3) طفلکہ بی بی ستارہ اور 4) طفلکہ بی بی میمونہ کو بازیاب کرکے ایک نامزد ملزم پارہ دین کو گرفتار کر لیا. مغوی بچوں اور گرفتار ملزم کو حوالہ لورالائی پولیس کے کیا گیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.