وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونین خصوصی کی تقرری بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج

0

- Advertisement -

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونین خصوصی کی تقرری کوبلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل پرمشتمل بینچ نے درخواست گزار بابر مشتاق کی جانب سے دائر آئینی درخواست کو قابل سماعت قراردیتے ہوئے اس سلسلے میں صوبائی حکومت سے 10روز میں جواب طلب کرلیاہے ۔گزشتہ روز درخواست گزار مشتاق بابر کی جانب سے علی احمد کاکڑایڈووکیٹ نے آئینی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیارکیاگیاتھا کہ صوبائی اسمبلی سے پاس کیاگیا وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونین خصوصی کی تقرری سے متعلق ایکٹ آئین سے متصادم ہے بلکہ یہ عدالتی احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے بلوچستان حکومت کا یہ فیصلہ اچھی حکمرانی کے دعوﺅں کی بھی نفی کرتاہے بلکہ اس سے سرکاری خزانے پر بوجھ پڑے گااس لئے عدالت اس سلسلے میں احکامات دیں جس پر عدالت نے آئینی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے 10روز میں صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا اور کہاہے کہ بتایاجائے کہ کس قانون کے تحت معاونین خصوصی کی تقرری کی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.