احمد علی کوہزاد کی جانب سے دائر آئینی درخواست بلوچستان ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے منظور

0

- Advertisement -

بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل پرمشتمل بینچ نے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے حلقہ پی بی 26سے کامیاب قراردئےے جانے کے بعد وزارت داخلہ اورالیکشن کمیشن کی جانب سے غیرملکی قراردئےے جانے والے احمد علی کوہزاد کی جانب سے دائر آئینی درخواست کوسماعت کیلئے منظور کرلیا۔سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل نے بینچ سے الیکشن کمیشن کے 24اکتوبر کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قراردینے کی استدعا کی عدالت نے آئینی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کوطلب کرلیابعدازاں سماعت کو 28نومبرتک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت داخلہ رپورٹ ودیگر کے بعد احمد علی کوہزاد کو غیر ملکی قراردینے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیاگیاتھا جسے انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.