ماہ ربیع الاول تمام مسلمانوں کیلئے بے حد مقدس و مبارک مہینہ ہے، گورنر بلوچستان

0

- Advertisement -

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے عید میلاد النبی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول تمام مسلمانوں کیلئے بے حد مقدس و مبارک مہینہ ہے جس میں حضرت محمد مصطفیٰ رحمت العالمین بن کر اس دنیا میں تشریف لائے اور جہالت کے اندھیروں کو مٹا کر اسے نور ایمان کی روشنی سے منور کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں چاہیئے کہ ہم رسول پاک کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے اور ان کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل کرنے کے عہدکو تازہ کریںکیونکہ ایسا کرکے ہی ہم نہ صرف انفرادی طور پر اپنی دنیا ور عاقبت کو سنوار رسکتے ہیں بلکہ اجتماعی طور پر بھی پوری امت مسلمہ اپنی کھوئی ہوئی عظمت کو بحال کرسکتی ہے ۔ گورنر نے تمام مسلمانوں سے کہا کہ وہ آپس میں مکمل اتفاق و اتحاد اور یکجہتی قائم رکھیں اور ایک ملت و احد بن کر اسلام کے دشمنوں کے خلاف صف آراءہوں اور دین کی سربلندی کیلئے مل جل کر کام کریں ۔ انہوںنے کہا کہ مسلمان آج جن مصیبتوں اور آزمائشوں سے دوچار ہیں اس کا واحد حل بھی یہی ہے کہ ہم اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک ہوجائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.