گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات

0

- Advertisement -

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے منگل کے روز گورنر ہا¶س کوئٹہ میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کے نتیجے میں بلوچستان کا صوبہ امن و ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ملک و صوبے کی پائیدار ترقی کیلئے ہمیں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کو اس بات کا یقین دلایا کہ پاک فوج صوبے میں امن و ترقی کے عمل کو مزید مستحکم اور م¶ثر بنانے کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے گی ملاقات میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور بھی زیر غور آئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.