اپنی بہادر افواج کیساتھ کھڑے ہیں دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا دینگے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری
- Advertisement -
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ دشمن شاطر ہے اور وہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان میں امن کی صورتحال خراب کرنا چا ہتا ہے نا قابل فراموش پیش کرکے ہماری افواج نے دشمن کو شکست فاش سے دوچار کر دیا ہے جس نظریئے سوچ اور فکر کے تحت پاکستان بنایا گیا ہے وہ رہتی دنیا تک قائم رہے گا ہم اپنی بہادر افواج کیساتھ کھڑے ہیں دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان کے زیر اہتمام منعقدہ ڈیگر آف اونرز ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ، آئی جی ایف میجر جنرل ندیم احمد انجم، آئی جی پولیس بلوچستان ارکان اسمبلی ، سینیٹرز، اعلیٰ سول وفوجی افسران موجود تھے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی خان سوری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ تھی یہاں بدامنی کے خاتمے کے لئے جس طرح ہماری بہادر افواج اور قوم نے قربانی دی ان اس قربانی کو پاکستان اور بلوچستان کی تاریخ میں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہمارے فورسز کے جوانوں نے نامساعد حالات میں بھی اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لئے اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دیئے اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہمار ا دشمن انتہائی شاطر ہے اور اس کی نظرین بلوچستان پر ٹکی ہوئی ہے اس لئے ایک منظم سازش کے تحت یہاں حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی مگر دشمن کی اس سازش کو بلوچستان کے با سیوں اور بہادر فورسز کے جوانوں نے ناکام بنایا اور اس انداز میں سر زمین کا دفاع کیا کہ آج دشمن اپنی شکست کے باعث حواس باختہ ہو چکا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ایک نظریئے اور ایک فکر کی بنیاد پر تشکیل میں آیا اور یہ نظریہ اور فکر ریاست کی مضبوطی کا ضامن ہے جن قربانیوں کے بعد ہمیں یہ ملک ملا اس سبز ہلالی پرچم کو سر بلند رکھنے کے لئے قربانیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ہماری فورسز ہمارا فخر ہے اور ہم انہیں یہ یقین دلاتے ہیں کہ پوری قوم دشمن کے خلاف ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔