- Advertisement -
کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم با جوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن آچکا ہے اب ترقی کے سفر طے کرنا ہے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشت گردی کے ناسور کا رخ بلوچستان کی طرف موڑا گیا مگر بہاد رفورسز اور غیور قوم نے اس کا پوری ہمت سے دفاع کیااور آج اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے لو گوں کو بہکا کر پہاڑوں پر لے جانے والے ناکام ہو گئے ہیں بھٹکے ہوئے لوگ قومی دھارے میں شامل ہو کر اپنی غلطیاں تسلیم کر چکے ہیں بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی میںاہمیت کے حامل ہے بلوچستان میں معاشی سما جی شعبہ میں بہتری کے لئے حکومت بلوچستان کی ہر ممکن مدد کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان کے زیر اہتمام منعقدہ ڈیگر آف اونرز ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیااس موقع پر آئی جی ایف میجر جنرل ندیم احمد انجم ، آئی جی پولیس احسن محبوب، ارکان اسمبلی ، سینیٹرز اعلیٰ سول وفوجی افسران بھی موجود تھے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاسم سلیم با جوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لئے پوری قوم فورسز کیساتھ کھڑی ہے جس کی وجہ سے ہمیں بہت سی کامیا بیاں حاصل ہوئیں فرنٹیئر کور بلوچستان نے جس انداز میں امن کے قیام کے لئے کاوش کی وہ ناقابل فراموش ہے بلوچستان کے دور دراز دشوار گزار راستوں پر ایف سی کے جوان تعینات ہے جنہوں نے بے شمار خطرات کے باوجود اپنے فرائض منصبی سے کبھی روح گردانی نہیں کی بہت سے واقعات ایسے ہیں جن میں ہم سب نے دیکھا کہ جوانوں پر راکٹوں، گولیوں اور بم دھماکوں کے ذریعے حملے کئے گئے مگر ان تمام حملوں کو ہمارے جوانوں نے اپنے سینے سے روکا اور عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنا تے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا پولیس ، فوج، ایف سی ، پولیس ، لیویز تمام فورسز عوام کی ہےں ہم عوام کی خدمت پر معمور ہےں اور یہ خدمت کر تے رہیں گے ماضی میں بلوچستان کے حالات انتہائی خراب تھے یہاں کے عوام اس بات کے گواہ ہے مگر فورسز اور عوام کی مشترکہ کا وشوں سے آج بلوچستان میں امن آچکا ہے اور اب بلوچستان ترقی کا سفر طے کرے گا انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کی طرف موڑا گیا مگر بلوچستان کے با سیوں اور فورسز نے پوری ہمت ، بہادری اور جوان مردی کیساتھ اس کا دفاع کیا اور اس ناسور کا جڑ سے خاتمہ کر دیا گیا سیکورٹی ایجنسیوں نے جس طرح دشمن کے تمام منصوبوںکو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کیا وہ قابل ستائش ہے یہی وجہ ہے کہ مشترکہ جہد کے نتیجے میں اب دہشت گردی دم توڑ چکی ہے اور ہم امن کی جانب جا رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ایک زمانہ تھا کہ لو گوںکو بہکاکرپہاڑوں پر لے جایا جاتا تھا او ر بے گناہوں کی جانیں لے جاتی تھی مگر آج سینکڑوں کی تعداد میں لوگ واپس آچکے ہیں اور بہت سے لوگ واپس آنے کے لئے تیار ہےںانہوں نے کہا ہے کہ تمام سیاسی ، عسکری قیادت بلوچستان کی ترقی پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے بلوچستان ڈویلپمنٹ پلان مرتب کر دیا گیا ہے امن اور ترقی کا بہت قریبی تعلق ہے اور دونوں ساتھ چلتے ہیں آج بلوچستان ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سب سے زیادہ توجہ معاشی اور سماجی شعبہ جات کو دینا ہو گی جس کے لئے حکومت بلوچستان کیساتھ ہرممکن تعاون کو تیار ہے بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس آج اپنے پاﺅں پر کھڑی ہو رہی ہے پولیس ریفارمز میں بھی جس قسم کی ضرورت ہو گی ہم ساتھ دینے کے لئے تیار ہے پاک فوج کے تحت پولیس اہلکاروں کی تربیت کا عمل جاری ہے ماضی میں بھی پولیس اہلکاروں کو پاک فوج کے تحت بہترین تربیت دی گئی اور آگے بھی تربیت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام اور فورسز نے جس قدر ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کر تے ہوئے یہاں امن اور خوشحالی کے لئے جہد کی اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہے۔