سانحہ بارکھان میں گرفتار صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کو رکھنی کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی
Oc
سانحہ بارکھان میں گرفتار صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کو رکھنی کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی عدالت نے معاملے پر سردار عبدالرحمن کھیتران کے خلاف ٹھوس شواہد نہ ملنے پر ضمانت منظور کی گئی
Vo
- Advertisement -
بلوچستان کے علاقے رکھنی کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے سانحہ بارکھان میں گرفتار صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کی ضمانت عدم شواہد کی بنیاد پر منظور کر لی سماعت سیشن جج رکھنی ملک سجاؤ دین کی عدالت میں ہوئی سماعت کے بعد ایڈووکیٹ منظور رحمانی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سردار عبدالرحمن کے خلاف کسی قسم کے الزامات ثابت نہیں ہوئے گواہان کی جانب سے بھی تمام تر الزامات غفور شاہ،سلام شاہ اور رؤف شاہ پر لگائے گئے جس پر عدالت نے سیشن عدالت نے پانچ پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض سردار عبدالرحمن کھیتران کی ضمانت منظور کر لی واضح رہے کہ بارکھان میں تین لاشیں ملنے کے بعد لواحقین کی جانب سے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ بارکھان کے رہائشی خان محمد مری کے اہل خانہ سردار عبدالرحمن کھیتران کی نجی جیل میں قید تھے جبکہ ملنے والی تین لاشوں میں سے دو لاشیں خان محمد مری کے بیٹوں کی ہے جس پر سردار عبدالرحمن کھیتران کی جانب سے کوئٹہ پولیس کو گرفتاری دی گئی تھی