حیات بلوچ قتل کیس میں انصاف کا بول بالا ہو گا

0

- Advertisement -

کوئٹہ 18اگست :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں،حیات بلوچ قتل کیس میں انصاف کا بول بالا ہو گا،حیات بلوچ قتل کے مجرم کو موقع پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا اور آئی جی ایف سی سا¶تھ نے مقتول کے خاندان کو یقین دلایا کہ ان کو انصاف ضرور ملے گا،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے کہا ضروری نہیں کہ کسی ادارے میں کوئی اہلکار جرم کرے تو اس کاُ ذمہ دار حکومت یا ریاستی ادارے ہوں، حکومت کا کام ہے عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا اور مجرم کو کیفر کردار تک پہنچانا، جس پر حکومت عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے اور اس کا واضع ثبوت یہ ہے کہ مجرم کو موقع پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا اور آئی جی ایف سی سا¶تھ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے انصاف کو یقینی بنایا جس پر وہ داد کے مستحق ہیں، کیونکہ عوام کو انصاف کی فراہمی سے ہی معاشرے میں اتحاد و یکجہتی جنم لیتی ہے اور معاشرہ بہتری کی جانب راغب ہو سکتا ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.