ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی کی گاڑی پر نائب تحصیلدا کی فائرنگ

0

ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی کی گاڑی پر نائب تحصیلدا کی فائرنگ یم پی اے واشک اور انکا قافلہ بال بال بچ گئے

 

ایم پی اے واشک نے واقع کے خلاف ناگ روڑ کو احتجاجا بلاک کر دی ہے
سہراب چیک پوسٹ کسی کو بھتہ خوری کی اجازت نہیں دینگے حاجی میر ذابد علی ریکی
غریب گاڑی والوں کو بھتہ کے نام پر لوٹا جا رہا ہے ایم پی اے واشک
ناگ/تفصیلات کے مطابق تیل و دیگر چھوٹے کاروبار کرنے والے ضلع واشک و گردونواع اضلاع سے تعلق رکھنے والے گاڑی مالکان و مزدورکاروں نے ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی سے شکایت کی ھیکہ انکو دو وقت کی روزی روٹی کمانے کی پاداش میں سہراب ناگ چیک پوسٹ پر بھاری بھر بھتہ وصول کی جاتی ہے جسکا نوٹس لیتے ہوئے ایم پی اے واشک نے گزشتہ روز سہراب چیک پوسٹ کے عملہ کو بھتہ نہ لینے کی سختی سے ہدایت کرتے ہوئے اپنے ایک گارڈ کو سہراب چیک پوسٹ پر انتظامی اہلکار کی بھتہ خوری سے روکنے کے لیئے بھٹا دی تھی جس پر نائب تحصیلدار واشک نے طعیش میں آکر ایم پی اے و خادم واشک رہنما جمعیت علماء اسلام کے رہنما حاجی میر ذابد علی ریکی اور انکے قافلے اور گاڑی پر فائرنگ کی ہے جس سے ایم پی اے واشک اور انکے ساتھی بال بال بچ گئے واقع کے خلاف ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے بطور منتخب نمائندہ سہراب چیک پوسٹ کے

- Advertisement -

 

 

قریب ناگ کو کوئٹہ پنجگور و دیگر علاقوں سے ملانے والے سی پیک روڑ کو احتجاجا بلاک کرکے بطور احتجاج روڑ پر بیٹھ گئے ہیں جسکے باعث ناگ روڑ ہر قسم کے ٹریفک اور آمد و رفت کے لیئے مکمل بند ہو کر رہ گئی ہے ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ غریب کو ناگ روڑ پر اپنے بچوں کے روزی روٹی کمانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور سہراب ناگ لیویز چیک پوسٹ رشوت و بھتہ خوری کی آماجگاہ بن چکی ہے جسکی کسی صورت اجازت نہیں دینگے جبکہ نائب تحصیلدار واشک اکرام سیاپاد نے ناگ کے قریب میرے گاڑی اور قافلے پر فائرنگ کرکے اپنے آقاوں کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی ہے واقع کے خلاف ناگ روڑ کو بطور احتجاج بند کر دی ہے موجودہ نائب تحصیلدار اکرام سیاپاد کے خلاف اعلی سطع پر انکوائری ٹیم تشکیل دیکر انکے تبادلے تک روڑ کسی صورت کھولنے نہیں دونگا حکام بالا فوری طور پر نوٹس لے

Leave A Reply

Your email address will not be published.