سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے فرزند سید عبدالقادر گیلانی سے پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر ثناءاللہ جتک کی سربراہی میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کا وفد ملاقات

0

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے فرزند سید عبدالقادر گیلانی سے پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر ثناءاللہ جتک کی

- Advertisement -

 

سربراہی میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کا وفد ملاقات کرتا ہوا وفد میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات سفر ندیم زہری پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ڈویژن نصیر آباد کے صدر سجاد علی گاجانی ملاقات کرتے ہوئے اس موقع پر پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند خان جوگیئزئی پیپلز پارٹی بلوچستان کے سوشل میڈیا انچارج حیات خان اچکزئی سابق سٹی صدر کوئٹہ ملک ذیشان حسین عبدالرازق جتک ودیگر سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے
سید عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ بلوچستان ایک مہذب تہذیب ثقافت کا امن کا گہوارہ ہے وھ پہلی بار بلوچستان آئے ہیں یہاں پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دور حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کی نشانیاں دیکھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں کہ بلوچستان میں شہید بےنظیر بھٹو کے چاہنے والے نظریاتی جیالے موجود ہیں اور بلوچستان کے پارٹی ورکرز مشکل وقت میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے والے غازی اور شہید موجود ہیں
اور بلوچستان سے پیپلزپارٹی بلوچستان کے عظیم جیالا شہید خلیل سمالانی کی ِخدمات بھی باعث فخر ہے
انشاءاللہ آنے والا دور پیپلزپارٹی کا ہے
پیپلزپارٹی کو ایک سازش کے تحت ہرایاگیا جسکی وجہ سے ملک میں سیاسی سماجی اقتصادی اور خارجہ پالیسی کی ناکامی نا اھل سلکٹڈ نیازی کی نااھلی اور جعلی مینڈیٹ سے مسلط کرنے کی زندھ مثال ہے
اس موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صوبائی صدر میر ثناءاللہ جتک نے کہا کہ ہم سید عبدالقادر گیلانی کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کی جانب سے بھی شہیدوں کی سرزمین بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور اس کے آنے سے پیپلزپارٹی بلوچستان کے جیالوں کو ایک توانائی میسر ہورہی ہے
اور بلوچستان میں موجودھ حکومت ناکام ہوچکی ہے
سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے احساس محرومیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے تحت ہزاروں بلوچستانی نوجوانوں کو روزگار دیا بلوچستان کے احساس محرومیوں کے خاتمے کےلیے این ایف سی ایوارڈ خود مختاری بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہزاروں خواتین کو انکے دہلیز پر رقم مہیا گیا اور آج بھی بلوچستان کے عوام پیپلز پارٹی کے دور حکومت کو ترس رہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.