احسان اللہ کے موت کی وجوہات کی صاف و شفاف تحقیقات ہو گی ثناء بلوچ

0

- Advertisement -

احسان اللہ کے موت کی وجوہات کی صاف و شفاف تحقیقات ہو گی ثناء بلوچ
لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کی جائیگی ثناء بلوچ
واقع کے پہلے دن سے لیکر آج تک انتظامیہ و دیگر سے رابطے میں ہوں ثناء بلوچ
احسان اللہ کے واقع سے اہل خاران کو دلی دکھ ہوئی ہے ثناء بلوچ
خاران/بی این پی کے مرکزی رہنما و ایم پی اے خاران ثناء بلوچ نے کہا ھیکہ خاران پولیس تھانہ میں نوجوان احسان اللہ کی موت کا واقع ہونا قابل تشویش عمل ہے جس سے دلی رنج ہوئی واقع کے صاف وشفاف تحقیقات کے لیئے روز اول سے انتظامیہ و دیگر ذمہ داراں سے رابطے میں ہوں اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف دلائی جائیگی اور واقع میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کے لیئے تمام تر اقدامات آٹھائے جائینگے ایم پی اے خاران ثناء بلوچ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو اپنی بنیادی ذمہ داری سمھجتے ہیں اور زندہ معاشرے میں کسی بھی شہری سے ناانصافی نہیں ہونے دینگے انھوں نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمددری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احسان اللہ کے موت کی خبر سنتے ہی پہلے دن سے کمشنر رخشان ڈپٹی کمشنر خاران اور ایس پی پولیس خاران سے رابطے میں ہوں اور احسان اللہ کے خاندان کو صاف و شفاف تحقیق کراکر انصاف دلانے کے لیئے کوشاں ہوں انھوں نے کہا کہ واقع میں زیادتی کا عنصر پایا جاتا ہے ایسے واقع رونما ہونے سے عوامی کی رنجیدگی انصاف کے متقاضی ہے ثناء بلوچ نے کہا کہ خاران کے تمام ذمہ داروں کو معاملے پر انصاف کا بول بالا رکھنے کی سختی سے تاکید کی ہے اور واضع الفاظ میں ہدایات دی ھیکہ احسان اللہ کی فیملی کو انصاف اور معطمعن ہوئے بغیر فائل بند نہیں ہونے دونگا کیونکہ ہمیں خاران کے عوام کے جان و مال عزیز ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.