معدنیات اور رائلٹی کے باعث صوبے کے کئی افراد باروزگارہوچکے ہیں

0

- Advertisement -

خضدار05جون:۔ ڈائریکٹر جنرل معدنیات بلوچستان عبداللہ شاہوانی نے کہاہے کہ معدنیات اور رائلٹی کے باعث صوبے کے کئی افراد باروزگارہوچکے ہیں، بلوچستان حکومت کی بھی یہی کوشش ہے کہ بلوچستان کے وسائل کو عوام ہی کے لئے کار آمد بنا کر عوام کو زیادہ سے زیادہ روزگا اور مقامی مائنز اونرز کو سہولیات فراہم کیئے جائیں، آج خضدار میں نیلامی برائے رائلٹی وصولی کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،مائنرز اونرز اور خضدار کے عوام کی سہولت کی خاطر خضدار کے دفتر کو فعال کیا جارہاہے،جس کاآغا ز آج سے ہورہاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بولان ریسٹ ہاؤس خضدار میں نیلامی برائے وصولی رائلٹی منرلز کے انعقاد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جس میں ڈپٹی سیکریٹری معدنیات نوراحمد کرد،،ڈائریکٹر ایگزیکٹوامیر حسین،لاسی ذیشان درانی اسسٹنٹ کمشنر خضدار،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نسیم بلوچ،انچارج ریجنل آفس خضدار مہیب بلوچ نے شرکت کی۔ اور یہ نیلامی خوش اسلوبی کے ساتھ پہلی بار خضدار آفس میں پائیہ تکمیل کو پہنچی۔ اس موقع پر انجارچ رینجل آفس خضدار مہیب بلوچ نے تمام آفیسران کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے نیلامی کا پروگرام خضدار میں رکھا اور یہاں کے مائنرز اونرزکو سہولت دی۔ڈائریکٹر جنرل معدنیات بلوچستان عبداللہ شاہوانی کا کہنا تھا کہ خضدار کے مائنز اونرز اور عوام کی سہولت کی خاطر خضدار ضلع کو اہمیت دی جارہی ہے اور پہلی بار خضدار میں نیلامی برائے رائلٹی پروگرام کا انعقاد کیا جارہاہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا اور مستقبل میں خضدار آفس کو اسی طرح فعال اور کارآمد بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ مائنز اونرز کی سہولت کو مد نظر رکھنا محکمہ کی ذمہ داری ہے اس کے علاوہ دیگر بہت سارے لوگ اس شعبے سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں ا ور اپناباعزت روزگار کماسکتے ہیں ان سب کے لئے محکمہ معدنیات آسانیاں پیدا کررہا ہے اور اس طرح کی سہولیات کو مذید تسلسل دینا چاہتاہے۔ ڈپٹی سیکریٹری معدنیات نوراحمد کرد نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج خضدار میں ریجنل آفس کو بہتر انداز میں کام کرتے ہوئے دیکھ کر کافی خوشی محسوس کررہاہوں یقینا خضدار ڈسٹرکٹ بے حد اہمیت کا حامل ہے اور نہ صرف بلوچستان بلکہ دیگر صوبوں کے لئے بھی یہ ڈسٹرکٹ اور سٹی مرکزی حیثیت کا حامل ہے۔ سی پیک بھی اسی خضدار سے لنک ہوجاتی ہے مستقبل و قریب میں خضدار کو مذید اہمیت ملے گی اور یہاں کاروبار کے بہت سارے مواقع میسر آئیں گے۔اس لیئے خضدار میں معدنیات کے ریجنل آفس کو فعال بنانا ضروری بن گیا ہے اور آج سے یہ فنکشنل ہوگیا ہے یہ فعال ہونا آئندہ بھی اسی طرح برقرار رہیگا۔
()()()

Leave A Reply

Your email address will not be published.