بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں بیچلرز کے مختلف پروگرامز میں آن لائن کلاسز کا آغاز ہوگیا

0

- Advertisement -

خضدار05جون:۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں بیچلرز کے مختلف پروگرامز میں آن لائن کلاسز کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، خضدار میں بیچلرز کے تمام پروگرامز کے سال اول، سال دوئم، سال سوئم اور سال چہارم اور ماسٹرز کے تمام پروگرامز کے سال اول اور سال دوئم کے طلباء کے لئے آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مندرجہ بالا پروگرامز کے تمام طلباء و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ باقاعدگی سے آن لائن کلاسز میں اپنی حاضری یقینی بنائیں مزید آن لائن کلاسز سے متعلق پالیسی گائیڈ لائنز، ٹائم ٹیبلز اور دیگر معلوماتی مواد یونیورسٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹwww.twitter@buetk.edu.pkفیس بک اکاؤنٹwww.facebook.com/buetkofficialاور یونیورسٹی کے ویب سائٹwww.buetk.edu.pkپر دیکھے جاسکتے ہیں۔آن لائن کلاسز سے متعلق کسی بھی قسم کی مشکلات در پیش آنے کی صورت میں ہیلپ ڈیسک پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہیلپ ڈیسک:اسرار رئیسانی،مینیجر انڈسٹریل لنکیج اینڈ ٹیکنالوجی ٹرانسفر،Email: israr.raisani@buetk.edu.pk، موبائل نمبر 0333786019فرحان مگسی،ریسرچ ایسوسی ایٹE.mail:farhan.ahmed@buetk.edu.pk موبائل نمبر03337827525 پر رابطہ اور ای میل کیا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.