دنیا بھر میں 10 ملین کے قریب لوگ ہرسال موت کے آغوش میں چلے جاتے ہیں

0

- Advertisement -

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دنیا میں آج کیدن کو ماحولیات سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنے کے طور پر منایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی ایسا خاموش قاتل ہے۔جس سے ہر سال تقریبا سات ملین کے قریب لوگ سانس کی بیماریوں، دل،کینسر،بینائی اور دیگر سنگین نوعیت کی بیماریوں کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار رہے ہیں جبکہ تلخ حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں جنگوں اور وباؤں سے زیادہ لوگ ماحول سے متاثر ہو رہے ہیں اور زیادہ وباؤں کی وجہ بھی ماحول ہی ہے رپورٹز کے مطابق دنیا بھر میں 10 ملین کے قریب لوگ ہرسال موت کے آغوش میں چلے جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے دنیا کا درجہ حرارت مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔جس کے باعث موسمیاتی دورانیوں میں بھی تبدیلی آرہی ہیں،جس کے اثرات سے آبی نظام اور زراعت بھی شدید خطرات کے زد میں ہیں جبکہ گلیشئیرز اور برفانی علاقوں کے پگھلنے سے سمندروں کے قریب خشکی کے خطوں کے ڈوب جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے حالیہ لاک ڈاؤن سے ماحول پر بھی مثبت اثرات پڑے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق حالیہ لاک ڈاؤن سے حیرت انگیز طور پر پچاس فیصد کاربن مانو آکسائیڈ اور پانچ سے دس فیصد کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ اوزن کی تہہ بھی حیرت انگیز طور پر مرمت کی جانب گامزن ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ماحول پر پڑنے والے یہ مثبت اثرات زیادہ دیرپا نہیں ہیں۔دنیا کو کورونا وائرس کے معاشی اثرات سے نمٹتے ہوئے ایسے مسائل کوپرکھنا ہوگا جو ماحول پر اثر انداز ہوتے ہیں اور ان کا ایسا حل نکالنا ہوگا کہ لوگ بھوک اور ماحول دونوں سے نہ مریں۔اس ضمن میں دنیا کوحیا تیاتی ایندھن کے بجائے قابل تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دینا چاہیے۔ نجی گاڑیوں کی عمومی رجحان کی حوصلہ شکنی اور پبلک ٹرانسپورٹ کی استعمال کے رجحان کو فروغ دینا چاہیے ماحول کو انسان دوست اور سرسبز و شاداب بنانے کے لئے گرین پاکستان مہم کی کامیابی کے لیے صوبائی حکومت جامع اور ٹھوس بنیادوں پر عملی اقدامات کے لیے کوشاں ہے۔تاکہ ماحولیاتی آلودگی کی سبب ماحول پر پڑنے اثرات پر بہتر انداز میں قابو پایا جاسکے۔ گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر شہری کو میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.