زرغون ہاوسنگ اسکیم کو بجلی کی فراہمی کیسکو اور کیو ڈی اے میں کل معاہدے پر دستخط ہونگے

0

کوئٹہ 19 مارچ :-زرغون ہاوسنگ اسکیم کو بجلی کی فراہمی کیسکو اور کیو ڈی اے میں کل معاہدے پر دستخط ہونگے

- Advertisement -

کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ زرغون ہاوسنگ اسکیم میں جلد بجلی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی ادارے نے 2015 میں گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کے لیئے کیسکو کو 43 کڑور روپے کی رقم ادا کر دی تھی لکین کیسکو کی جانب سے تعمراتی کام میں تاخیر کی گئ گزشتہ سال جون میں گرڈ اسٹیشن کا کام مکمل ہوا جس میں 11 سو کے وی کی ٹراسمینشن لائن کھمبوں تاروں اور ٹرانسفارمرز کی تنصیب شامل تھی جس کے بعد کیو ڈی اے اور کیسکو میں معاہدہ کیا گیا اور اس حوالے سے اجلاس ہوا کیسکو کی جانب سے ڈرافٹ محمکہ کیو ڈی اے کو دیا گیا جسے کیو ڈی اے کی چیئرپرسن نے منظور کر لیا گزشتہ دنوں چیئرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشری’ رند ڈی جی کیو ڈی اے صلاح الدین نورزئ نے سی ای او کیسکو محمد عارف سے ملاقات کی اس موقع پر چیف انجینئر سلیمان طاہر ڈائریکٹر ورکس سلیم رضا اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں طے پایا گیا کہ 20 مارچ کو کیسکو اور کیو ڈی اے حکام باقدہ معاہدہ پر دستخط کریں گے جس کے بعد بجلی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی ترجمان نے مزید کہا کہ گیس کی فراہمی کے لیے سوئ سدرن گیس کمپنی کے افسران سے ملاقات کی گئ جس پر گیس کمپنی حکام نے یقین دلایا کہ 18 انچ پائپ لائن کی تنصیب کے بعد زرغون ہاوسنگ اسکیم میں سلیگ کے بعد ترقیاتی کام شروع کر دئے گئے ہیں زرغون ہاوسنگ اسکیم کا 95 فیصد کام مکمل ہو چکا جبکہ جلد ہی اسکیم فعال ہو جائ گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.