50 کروڑ روپے کی لاگت کے بیلہ بائی پاس منصوبے کا بھی معائنہ کیا۔

0

- Advertisement -

بیلہ12مارچ:۔سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نورالامین مینگل نے ضلع لسبیلہ کے تفصیلی دور ے کے دوران ضلع میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور توسیع کے جاری منصوبوں کا معائنہ کیا جہاں انہیں منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی سیکریٹری نے 50 کروڑ روپے کی لاگت کے بیلہ بائی پاس منصوبے کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبے کی مقررہ مدت میں معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ بیلہ بائی پاس بیلہ ٹاؤن کے مسقبل کا منصوبہ ہے جو آئندہ 30 سال کی تجارتی اور رہائشئی منصوبوں کی بنیاد ثابت ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.