ضلع کیچ کے مختلف پہاڑی علاقوں کے خانہ بدوشوں

0

- Advertisement -

تربت 11ما رچ: ضلع کیچ کے مختلف پہاڑی علاقوں کے خانہ بدوشوں کے ایک وفد نے سفر خان کی سربراہی میں صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی سے تربت میں واقع ان کی رہائش میں ملاقات کی اور ان کو درپیش اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے صوبائی وزیر سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اکیسویں صدی کے جدید دور میں شہر کے نزدیک رہائش اختیار کرنے کیلئے انکے پاس کوئی وسائل دستیاب نہیں جسمیں قطعہ زمین سرفہرست ہے۔ انہوں نے صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی سے درخواست کی تربت شہر کے مضافاتی علاقے کیساک کے مقام پر انکو چند ایکڑ زمینیں الاٹ کیے جائیں تاکہ وہ وہاں پر جھگی اور دیگر کچے مقانات تعمیر کرکے اپنے بچوں کا مستقبل سنوار سکیں۔اس دوران صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے نمائندے یا وزیر کی حیثیت سے یہ ہماری ذمہ داری اور فرائض میں شامل ہے کہ ہم ریاست کے ہر شہری کی آبادکاری اور ان کے دیگر مسائل کے حل کے لئے فوری اور خاطر خواہ اقدامات کریں۔انہوں نے اراکین وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ کے تمام خانہ بدوش طبقے کو سرکار کی جانب سے رہائش کیلئے بالکل مفت زمینیں الاٹ کیے جائیں گے اور انکی آبادکاری کے لیے دیگر ضروریات جسمیں صاف پینے کا پانی، تعلیم ، صحت اور دیگر سہولیات شامل ہیں جلد مہیا کیے جائیں گے۔ بعدازاں صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی اراکین وفد کو خود اپنے ہمراہ کمشنر مکران طارق قمر بلوچ کے پاس لے کر گئے اور انہوں نے ان سے ان کی آبادکاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس دوران صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کمشنر مکران کو موقع پر ہدایت جاری کی کہ ضلع کیچ کے ان خانہ بدوشوں کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد رہائش کیلئے بہت جلد زمینیں الاٹ کیے جائیں اس دوران کمشنر مکران نے ان خانہ بدوشوں کو اپنے خاندانوں کی فہرست جلد ضلعی انتظامیہ کو مہیا کرنے کی ہدایت کی تاکہ انکی آبادکاری کے انتظامات جلد کیے جاسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.