چینی سرمایہ کاری و معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

0

- Advertisement -

اسلام آباد 11مارچ :بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے چینی سفارتخانے کے منسٹر قونصلر ڈاکٹر وانگڑی ہوا (Dr. Wang Zhihua) سے ملاقات کی ،اس موقع پر بلوچستان میں چینی سرمایہ کاری اور اسپیشل اکنامک زونز کی ترقی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، چینی منسٹر قونصلر نے یقین دہانی کرائی کہ حب اور بوستان میں جو خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے جا رہے ہیں ان کی ترقی اور چینی صنعتوں کی یہاں منتقلی میں وہ بھرپور مدد فراہم کرینگے، اسکے علاوہ ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی تلاش میں بھی معاونت کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ اس وقت جو کرونا وائرس کی صورتحال ہے اس میں بہتری آتے ہی چینی انڈسٹریز کا وفد بھی بلوچستان کے اسپیشل اکنامک زونز کا دورہ کریگا اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لے گا، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے چینی عہدیدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت بلوچستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں بھرپور دلچسپی رکھتی ہے اور چینی سرمایہ کاری و معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ چین نے پہلے بھی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردا ر ادا کیا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سی پیک اس کی اعلیٰ مثال ہے، ا?ئندہ بھی چینی سرمایہ کاری کا بھرپور خیر مقدم کیا جائیگااور چینی سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.